Bharat Express DD Free Dish

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد سالہ یادگاری سکہ، ڈاک ٹکٹ اور کتاب بھی جاری کریں گے۔  یہ پروگرام یو پی ایس سی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر گزشتہ ایک سال سے جاری تقریبات کے اختتام کی علامت ہوگا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی یکم اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں صبح 11 بجے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ پروگرام یو پی ایس سی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر گزشتہ ایک سال سے جاری تقریبات کے اختتام کی علامت ہوگا۔ یو پی ایس سی کا قیام 1926 میں عمل میں آیا تھا اور صد سالہ تقریبات کا آغاز گزشتہ سال یکم اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

یادگاری سکہ، ڈاک ٹکٹ اور کتاب کا اجرا

اس موقع پر وزیر اعظم یو پی ایس سی صد سالہ یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ ’100 Landmark Judgements- Shaping the Policies of UPSC and Public Service Commissions in India‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی جاری کی جائے گی، جس میں ہندوستان میں یو پی ایس سی اور ریاستی پبلک سروس کمیشنوں کی پالیسیوں کی تشکیل سے متعلق 100 اہم عدالتی فیصلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے اہم شخصیات کی شرکت

پروگرام میں ملک بھر سے مختلف متعلقہ فریق شرکت کریں گے، جن میں ریاستی پبلک سروس کمیشنوں کے چیئرمین اور ارکان، حکومت ہند کے سینئر افسران، ماہرین تعلیم، یو پی ایس سی کے افسران اور دیگر شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ تقریب یو پی ایس سی کی جانب سے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2026 کو منعقد کیے جانے والے دو روزہ پروگرام کا حصہ ہے۔ پہلے روز بھارت منڈپم میں ’شَتَابدی سماروہ- منتھن‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں ممتاز مقررین خطاب کریں گے۔ اس کے بعد مختلف موضوعات پر پینل مباحثے بھی ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read