نئی دہلی: دہلی کے جنترمنترپرجاری طلبا کے احتجاج کے درمیان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر16 میٹرواسٹیشن بند کئے جانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدروکاس سنگھ نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ وکلا اوررجسٹری عملے کی اسکریننگ کی جا سکتی ہے، لیکن اسٹیشن بند ہونے سے عدالتی کام متاثرہورہا ہے۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اگردوپہرکے وقفے تک (لنچ تک) میٹرواسٹیشن کھولنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا توعدالت مداخلت کرے گی۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آج پیش نہ ہو پانے کی وجہ سے کسی کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہ کیا جائے۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ عدالتی مداخلت کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ اگردوپہرتک انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا توعدالت اس معاملے پرغورکرے گی۔ اب دوپہر2 بجے تک اگرمیٹرو اسٹیشن نہیں کھولا گیا تو پھرعدالت کی مداخلت کے بعد کھولے جانے کا امکان ہے۔
Closure of Delhi Metro stations: CJI Surya Kant says he will intervene if something does not happen by lunch time.
— Press Trust of India (@PTI_News) July 23, 2026
کون سے میٹرو اسٹیشن بند ہیں؟
دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) کے مطابق راجیو چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، منڈی ہاؤس، سپریم کورٹ، آئی ٹی او، خان مارکیٹ، دہلی گیٹ، اندرپرستھ سمیت 16 میٹرواسٹیشن اگلے حکم تک بند کردیئے گئے ہیں۔ یہ قدم جنترمنترپرجاری احتجاج کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑکے پیش نظراٹھایا گیا۔ تاہم راجیو چوک، منڈی ہاؤس اورسینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشنوں پرمسافروں کے لیے لائن تبدیل کرنے کی سہولت جاری رہے گی۔ ڈی ایم آرسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایا کہ لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشن آشرم مارگ، بارکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جن پتھ، منڈی ہاؤس، سینٹرل سکریٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندرا پرستھ، خان مارکیٹ، جورباغ اورشیواجی اسٹیڈیم اسٹیشن بند رہیں گے۔
بدھ کو بھی کئی گھنٹے بند رہے تھے اسٹیشن
سیکورٹی وجوہات کی بنا پربدھ (22 جولائی) کوبھی یہ اسٹیشن تقریباً 8 گھنٹے تک بند رہے تھے، جس سے ہزاروں دفتری ملازمین، طلبا اوردیگرمسافرمتاثرہوئے۔ دوپہرمیں جھنڈے والان اسٹیشن کوبھی بند اسٹیشنوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ شام کے وقت اسٹیشنوں کے ایگزٹ گیٹ دوبارہ کھول دیئے گئے تھے۔
اپوزیشن نے کیا کہا؟
اپوزیشن لیڈران نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرواسٹیشن بند کرنے کے بجائے طلبا سے بات چیت کی جانی چاہئے تھی۔ مسافروں نے بتایا کہ کئی روٹس پرٹرینیں چلتی رہیں، لیکن بند اسٹیشنوں پرنہیں رکیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنی منزل سے آگے جا کرسڑک کے راستے واپس آنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال نے کہا کہ میٹرواسٹیشن بند کرنا غلط قدم ہے اوراحتجاج کوروکنے کی کوششیں اسے مزید مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرتمام میٹرواسٹیشن بھی بند کردیئے جائیں تونوجوان پیدل چل کربھی احتجاج میں شامل ہوں گے، اس لئے حکومت کوان کی بات سننی چاہئے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے بھی حکومت کے رویے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میٹرواسٹیشنوں کے ایگزٹ گیٹ بند کرنے کے بجائے طلبا سے مذاکرات کئے جانے چاہئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




