Bharat Express DD Free Dish

DMRC

ہندی کے استعمال کو فروغ دینے اور سرکاری کام کاج میں راج بھاشا کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔ دہلی میٹرو کو حکومت ہند کے باوقار راج بھاشا کیرتی ایوارڈ سے مسلسل دوسری بار نوازا گیا ہے۔ اس بار بھی ادارے نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدروکاس سنگھ نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے دہلی کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ وکلا اور رجسٹری عملے کی اسکریننگ کی جا سکتی ہے، لیکن اسٹیشن بند ہونے سے عدالتی کام متاثر ہو رہا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرلنچ تک اسٹیشن کھولنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا توعدالت اس میں مداخلت کرسکتی ہے۔

ایندھن کے بحران کے درمیان، دہلی حکومت نے پرائیویٹ اورآئی ٹی کمپنیوں کے لئے ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم (گھرسے کام کرنا) سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی میٹرو آج 18 مئی 2026 سے 24 اضافی ٹرپس چلائے گی۔

میٹرو انتظامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ تہوار کے دوران اضافی احتیاط کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ ہولی کے دن عوامی مقامات پربھیڑ اوررنگوں کی وجہ سے افراتفری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

دہلی میٹرو نے بھارت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایک مثال قائم کی ہے۔ لیکن اب اسے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

کرایہ بڑھنے کے باوجود، سمارٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو ہر سفر پر دس فیصد رعایت ملتی رہے گی۔ اس کے علاوہ، کم رش والے اوقات (صبح آٹھ بجے سے پہلے، دوپہر بارہ سے شام پانچ بجے تک، اور رات نو بجے کے بعد) میں اضافی دس فیصد رعایت ملے گی۔

دہلی میں شب برات کے دوران جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے اے ایف سی گیٹ پر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دہلی میٹرو پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

دہلی-نوئیڈا کی مصروف ترین بلیو لائن پر کیبل چوری کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے میٹرو کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ بلیو لائن میٹرو آج دیر سے چل رہی ہے۔ یہ مصروف ترین لائن سمجھی جاتی ہے۔

میٹرو کی 'یلو لائن' کے چوتھے مرحلے کے جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم کوریڈور پر 490 میٹر سیکشن پر جاری تعمیراتی کام کے پیش نظر اتوار اور پیر کو بالترتیب آخری اور پہلی ٹرین کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، جسے جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

عدالت دہلی میں ہوا کے خراب معیار پر پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا عدالت نے از خود نوٹس لیا ہے اور اس معاملے میں مدد کے لیے ایک ایمکس کیوری کو مقرر کیا ہے۔