Bharat Express

Viral Video: دہلی میٹرو میں بکنی کے بعد پلیٹ فارم پر بھوجپوری گانے پر ڈانس کرتی ہوئی خاتون کا ویڈیو وائرل

دہلی میٹرو میں ایک ساڑی والی خاتون کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ خاتون لال ساڑی میں دہلی میٹرو اسٹیشن پر ڈانس کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ وہاں پر موجود لوگوں سے اس خاتون کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔

میٹرو اسٹیشن پر خاتون نے کیا ڈانس۔

VIDEO: آئے دن دہلی میٹرو میں کوئی نہ کوئی ایسا ویڈیو سامنے آتا ہے، جن پر آسانی سے یقین نہیں کیا جاسکتا، جب تک کہ آپ اس کا ویڈیو نہ دیکھ لیں۔ اس درمیان ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون کو ایک بھوجپوری گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو سنہرے ہار کے ساتھ ایک چمکیلی لال ساڑی پہنے اور کھیساری لال یادو کے گانے ساج کے سوارکے پرڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی پہچان اونیکا ریش کے طورپرہوئی ہے، جس نے 6  ہفتے پہلے اپنے آفیشیل انسٹا گرام ہینڈل پر ویڈیو شیئرکیا تھا۔ جیسے ہی وہ گانے پر ڈانس کرتی ہیں، میٹرو پلیٹ فارم پر آجاتی ہے۔ اس دوران میٹرو میں سوار لوگ نظریں بچاتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ اونیکاریش ایک ڈانسرہیں، جن کے انسٹا گرام پر 400 ہزار سے زیادہ فالورس ہیں۔ اس کے پروفائل کے مطابق، وہ عوامی مقامات پر ڈانس ویڈیو بناتی ہے۔ وہ اترپردیش کی رہنے والی ہیں اور موجودہ وقت میں پنجاب میں رہتی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Avnikarish Avnikarish (@avnikarish)

میٹرو میں بکنی ٹاپ اور منی اسکرٹ میں دیکھا گیا

اتوار کو ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں ردم چنانا نام کی ایک لڑکی کو دہلی میٹرو میں بکنی ٹاپ اور منی اسکرٹ میں دیکھا گیا۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا اور یوزرس اس پر اپنا ردعمل ظاہر کئے بغیر نہیں رہ سکے۔ جہاں کچھ نے انہیں میٹرو میں جسم کی نمائش کرنے والے کپڑے پہننے کے لئے ڈانٹا، وہیں دیگر نے ان کے کپڑے چننے کا اختیار بتایا۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے دیا بیان

سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد، دہلی میٹرول ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) نے ٹوئٹر پر اپنے مسافروں سے سماجی ہم آہندگی بنائے رکھنے اور ایسے کپڑے نہیں پہننے کو کہا، جس سے دیگر مسافروں کو ٹھیس پہنچے، دفعہ 59 کے تحت، ڈی ایم آرسی کی آپریٹنگ اور رکھ رکھاو ایکٹ میں بے حیائی کو ایک قابل سزا جرم بتایا گیا ہے۔ حالانکہ ڈی ایم آرسی نے یہ بھی کہا کہ سفر کرتے وقت کپڑوں کا انتخاب ایک انفرادی موضوع ہے اور مسافروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اخلاق اورکردار کو صحیح رکھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read