Bharat Express DD Free Dish

PM Modi on NEET paper leak: نیٹ پیپر لیک سنگین گناہ، قصورواروں کو نہیں بخشا جائے گا: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب نیٹ پیپر لیک معاملے پرملک بھر میں طلبہ اور والدین کی جانب سے شدید ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے امتحانی نظام کی شفافیت اور سکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے، جس کے بعد حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی پرچہ لیک ہونا ’سنگین گناہ‘ ہے اور اس میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے معاملہ سامنے آتے ہی فوری کارروائی کی، ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا گیا اور امتحان کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ امتحان بھی منعقد کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  مودی نے اجلاس میں واضح کیا کہ پیپر لیک کیس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ نیٹ جیسے قومی سطح کے امتحانات لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے وابستہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کی شفافیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی نظام کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے تمام ریاستی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئندہ پیپر لیک جیسے واقعات کی مکمل روک تھام کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے متعلق معاملات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کے مطابق حکومت نے تفتیشی ایجنسیوں کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت دی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیراعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب نیٹ پیپر لیک معاملے پرملک بھر میں طلبہ اور والدین کی جانب سے شدید ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے امتحانی نظام کی شفافیت اور سکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے، جس کے بعد حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔ادھردارالحکومت دہلی میں منگل کو بھی جنتر منتر پر کاکروچ پارٹی کا احتجاج جاری رہا۔ پیر کے روز پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پارٹی کے کارکنان نے پارلیمنٹ مارچ کیا تھا، جس کے دوران دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔ تاہم شام کے وقت احتجاجی مظاہرین دوبارہ جنتر منتر پہنچ گئے اور اپنا دھرنا جاری رکھا۔ اس معاملے پر سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں، جبکہ حکومت نے امتحانی نظام میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read