Bharat Express DD Free Dish

Abhishek Banerjee challenges leaders of the rebel faction: ٹی ایم سی کے باغی گروپ کے اراکین کو ابھیشیک بنرجی نے کیا چیلنج، کہا- ’’ایک گھنٹے میں استعفیٰ دے دوں گا اگر…‘‘

ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑکرآج مجھے بھلا برا کہہ رہے ہیں، یا مجھ پرالزام لگا رہے ہیں، انہیں میں چیلنج دیتا ہوں کہ دیدی کے پاس واپس آجائیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے استعفیٰ دے دوں گا، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔

ایک طرف ہفتہ (18 جولائی) کو مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈرابھیشیک بنرجی کے دفترپربلڈوزرکارروائی ہوئی ہے تووہیں پارٹی میں بغاوت کے بعد ایک گروپ کے نشانے پرآئے لیڈران کو چیلنج دے دیا ہے۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی کے پاس واپس لوٹنے کو کہا ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اگرباغی اراکین ممتا بنرجی کے پواس واپس آتے ہیں تووہ خود ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے استعفیٰ دے دیں گے۔

میں ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے دے دوں گا استعفیٰ: ابھیشیک بنرجی

ممتا بنرجی کے بھتیجے نے کہا کہ جولوگ پارٹی چھوڑکرآج مجھے بھلا برا کہہ رہے ہیں، یا مجھ پرالزام لگا رہے ہیں، انہیں میں چیلنج دیتا ہوں کہ دیدی کے پاس واپس آجائیں۔ اگروہ ایسا کرتے ہیں تومیں ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے استعفیٰ دے دوں گا، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پارٹی چھوڑو، باغی گروپ یا بی جے پی میں شامل ہوجاو۔ ای ڈی، سی بی آئی اور دیگرایجنسیوں سے تحفظ لو۔ پھرابھیشیک بنرجی پرالزام لگاو، انہیں برا بھلاکہو۔

صرف ڈرے ہوئے لوگ ہی ہارمانتے ہیں: ٹی ایم سی

اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ہرکسی کواپنا فیصلہ لینے اورجہاں چاہے وہاں جانے کا اختیارہے۔ تاہم اگرکوئی ای ڈی کا سمن ملتے ہی پالا بدل لیتا ہے، تو واضح ہے کہ وہ لڑنا نہیں چاہتے۔ وہ ڈرے ہوئے ہیں، صرف ڈرے ہوئے لوگ ہی ہارمانتے ہیں۔

میرے خلاف 20 سے 30 ایف آئی آر درج: ابھیشیک بنرجی

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی ای ڈی نے سمن بھیجا ہے۔ میں بھاگا نہیں۔ مجھے تقریباً 10 باربلایا گیا۔ سی بی آئی، ایس ٹی ایف اورریاستی پولیس نے بھی مجھے سمن بھیجا ہے۔ میرے خلاف 30-20 ایف آئی آردرج ہیں۔ مجھے خود صحیح تعداد نہیں معلوم ہے۔ میں نے ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ڈی جی پی سے میرے خلاف درج سبھی ایف آئی آرکی فہرست مانگی جائے۔ مجھے امید ہے کہ عدالت میں یہ فہرست جمع کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read