Bharat Express DD Free Dish

Eid-ul-Adha 2026: عیدالاضحیٰ پرتعطیل سے متعلق بی جے پی حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جاری کردیا نیا فرمان

مغربی بنگال میں اقتدارکی تبدیلی کے بعد پہلی بارعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے 26 اور27 مئی کی چھٹیوں کومنسوخ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اوراب صرف 28 مئی کوہی عام تعطیل ہوگی۔

مغربی بنگال میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد پہلی بار چھٹیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس حکومت کے وقت عیدالاضحیٰ پردو دن کی چھٹی دینے کا رواج شروع کیا گیا تھا، لیکن ریاست میں اقتدارمیں آنے کے بعد بی جے پی نے اس ضابطے کو تبدیل کردیا۔ اس سال ریاستی حکومت کے ملازمین کو صرف ایک دن کی چھٹی ملے گی۔

گزشتہ حکومت کی لسٹ کے مطابق، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 26 اور 27 مئی کو اعلان کی گئی تھیں۔ اس بار ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا ہے کہ اس سال عیدالاضحیٰ 28 مئی کو منائی جائے گی۔ اس لئے صرف 28 مئی کو ہی سرکاری چھٹی ہوگی۔ گزشتہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ایک دن پہلے 28 تاریخ کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ ایک نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت نے کہا کہ پہلے والے نوٹیفکیشن میں تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے، گورنرنے عیدالاضحیٰ کے موقع پر28 مئی، 2026 (جمعرات) کو عوامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دودنوں کی چھٹی منسوخ، اب صرف 28 مئی کو رہے گی تعطیل

حکومت نے 26 مئی اور27 مئی کو پہلے سے اعلان کی گئی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ”اس کی وجہ سے 26 مئی، 2026 (منگل) اور27 مئی، 2026 (بدھ) کو عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اورایک دن پہلے کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔“ اس میں مزید کہا گیا کہ ”26 اور 27 مئی ان سبھی آفس ادارے اور مقامات کے لئے ورکنگ ڈے ہوں گے، جن پریہ نوٹیفکیشن نافذ ہوتا ہے۔“  اس درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مغربی بنگال حکومت کے اس نوٹیفکیشن میں مداخلت کرنے سے انکارکردیا، جس میں اگلے ہفتے عیدالاضحیٰ سے پہلے بیل، سانڈ، گائے، بچھڑے اور بھینسوں کی قربانی پرپابندی لگائی گئی تھی۔

بنگال میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرجانوروں کے ذبح پر پابندی
چیف جسٹس سوجائے پال اورجسٹس پارتھ سارتھی سین کی ڈویژن بینچ نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن عدالت کی سابقہ ​​ہدایات کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ اپنے حکم میں، عدالت نے نوٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ گائے کی قربانی عید الضحیٰ کا لازمی حصہ نہیں ہے اوریہ اسلام کے تحت لازمی مذہبی رسم نہیں ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی بینچ عید الاضحی سے قبل مغربی بنگال میں جانوروں کے ذبیحہ اورکنٹرول ایکٹ کے تحت مغربی بنگال حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کوچیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کررہی تھی۔ نوٹیفکیشن میں مداخلت کرنے سے انکارکرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ ریاست کو یہ جانچنے کا حق ہے کہ آیا قانون اورقواعد کے تحت جانوروں کوذبح کرنے کے لئے ضروری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی مناسب طریقہ کارموجود ہے یا نہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read