واشنگٹن: برطانوی گلوکارہ اور نغمہ نگار دعا لیپا نے الیکٹرانکس کمپنی سیمسنگ کے خلاف 15 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ گلوکارہ نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے ان کی تصویر بغیر اجازت اپنے ٹیلی ویژن مصنوعات کی پیکجنگ پر استعمال کی۔ یہ مقدمہ جمعہ کے روز کیلیفورنیا کے سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا۔
کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام
ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق دعا لیپا نے سیمسنگ پر ’’کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی اور ذاتی تشہیری حقوق کی پامالی‘‘ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے آسٹن سٹی لمٹس میوزک فیسٹیول کے دوران اسٹیج کے پیچھے لی گئی ان کی ایک تصویر 2025 سے سام سنگ کے کئی ٹی وی ماڈلز کی پیکجنگ پر استعمال کی جا رہی تھی۔ گلوکارہ کا دعویٰ ہے کہ اس تصویر کے تمام حقوق ان کے پاس محفوظ ہیں۔
کمپنی کا رویہ ’غیر سنجیدہ اور بے حس‘‘ رہا
مقدمے کے مطابق سیمسنگ نے نہ صرف تصویر بغیر اجازت استعمال کی بلکہ اسے ٹی وی کے ڈبوں کے اگلے حصے پر نمایاں انداز میں شائع کیا تاکہ مصنوعات کی تشہیر کی جا سکے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو تصویر کے استعمال سے روکنے کے مطالبات بھی کیے گئے، مگر اس کا رویہ ’’غیر سنجیدہ اور بے حس‘‘ رہا۔ دعا لیپا کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے اس مہم کی کبھی اجازت نہیں دی اور نہ ہی وہ اس کے تخلیقی یا تشہیری عمل کا حصہ تھیں۔
صارفین کو’’سرکاری توثیق‘‘ کا تاثر ملنے کا خدشہ
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی پیکجنگ پر تصویر استعمال ہونے سے صارفین کو یہ تاثر ملا کہ دعا لیپا نے سیمسنگ ٹی وی کی باضابطہ توثیق کی ہے۔ شکایت میں سوشل میڈیا کے کئی تبصروں کا حوالہ بھی دیا گیا، جن میں صارفین نے گلوکارہ کو کمپنی کی تشہیری مہم سے جوڑا تھا۔ دعا لیپا اس وقت دنیا کی معروف پاپ اسٹارز میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ Levitating، Don’t Start Now اور Dance The Night جیسے مقبول گانوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتی ہیں اور متعدد گریمی ایوارڈز سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


