نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بنگالی نئے سال ’’پوئیلا بیساکھ‘‘ کے موقع پر مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کے لیے ترقی، خوشحالی اور بہتر طرز حکمرانی کے نئے دور کی امید ظاہر کی۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مغربی بنگال ایک عظیم ثقافتی وراثت اور ادبی عظمت کا حامل خطہ ہے، جسے آزادی کی تحریک کے انقلابیوں کی تاریخ نے مزید وقار بخشا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال ریاست کو ترقی، فلاح اور اچھی حکمرانی کی نئی منزلوں تک لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کے لیے روشن اور خوشحال مستقبل کی تمنا کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ ریاست ایک نئے مثبت دور میں داخل ہوگی۔
Heartfelt best wishes to our sisters and brothers of West Bengal on the occasion of Poila Boishakh.
May West Bengal, a land endowed with a rich cultural heritage and literary excellence, and blessed with the sacred history of revolutionaries of the freedom struggle, enter a new… pic.twitter.com/zytiYtR4Oo— Amit Shah (@AmitShah) April 15, 2026
پوئیلا بیساکھ کی اہمیت
’’پوئیلا بیساکھ‘‘ بنگالی کیلنڈر کے نئے سال کا پہلا دن ہے، جو نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی کی جاتی ہے، سجاوٹ کی جاتی ہے اور دیوی لکشمی اور بھگوان گنیش کی پوجا کی جاتی ہے تاکہ سال بھر خوشحالی اور برکت قائم رہے۔ یہ تہوار نہ صرف مغربی بنگال بلکہ آسام، تریپورہ اور دیگر مقامات پر بھی بنگالی برادری کے ذریعے منایا جاتا ہے، جبکہ بنگلہ دیش میں بھی اس کی خاص اہمیت ہے۔
انتخابی پس منظر
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو منعقد ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ ایسے میں پوئیلا بوئیشاخ کے موقع پر دیے گئے یہ پیغامات سیاسی طور پر بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں، جہاں مختلف رہنما عوام سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


