Bharat Express DD Free Dish

Bihar New Government: بہارمیں نئی حکومت! سی ایم ہاوس سے نتیش کمار کا سامان ہونے لگا شفٹ، جانئے اب کہاں ہوگا نیا ٹھکانہ؟

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کی تاریخ کیا ہوگی، اس پرہرکسی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

بہارمیں نئی حکومت کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ایک انے مارگ واقع سی ایم ہاوس سے نتیش کمار کے سامان کو شفٹ کیا جانے لگا ہے۔ ہفتہ (11 اپریل، 2026) کو ٹریکٹر سے سامان لے جانے کی تصویر سامنے آئی۔ سات نمبر بنگلے سے میں سارے سامان بھیجے جا رہے ہیں۔ اب یہی نتیش کمار کا اگلا ٹھکانہ ہوگا۔

سی ایم ہاوس میں تبدیلی کی سرگرمیاں تیز

وزیراعلیٰ نتیش کمارنے گزشتہ جمعہ (10 اپریل، 2026) کوراجیہ سبھا کے رکن کے طورپرحلف لیا ہے اوراب بہارمیں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ بہارمیں وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس سے متعلق کئی ناموں پرقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارکے استعفیٰ کی تاریخ کیا ہوگی، اس پرہرکسی کی نگاہیں مرکوزہیں، لیکن اس سے پہلے سی ایم ہاوس میں تبدیلی کی  سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

سات سرکلرروڈ میں رہ چکے ہیں نتیش کمار

ہفتہ کے روزایک انے مارگ (سی ایم آواس) سے کئی ٹریکٹرباہرنکلے جس پر سامان لدے ہوئے تھے۔ ٹریکٹرکوسی ایم آواس کے پیچھے سے نکالا گیا اور یہ سات سرکلرآواس میں گیا۔ واضح رہے کہ سات سرکلرروڈ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے نام پرہی الاٹ ہے۔ اس رہائش گاہ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کچھ دنون تک رہ چکے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ نتیش کمار نے 2014 میں جیتن رام مانجھی کو وزیراعلیٰ کی کرسی دی تھی۔ اس دوران نتیش کمار اسی سات سرکلرروڈ میں رہنے آئے تھے۔ اب ایک بارپھرجب نتیش کمار راجیہ سبھا رکن کے لئے حلف لے چکے ہیں اورجلد ہی بہارکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دیں گے توایسے میں وہ (نتیش کمار) جوبھی سامان ہے، وہ اپنا شفٹ کرانے لگے ہیں۔

بی جے پی کا ہوگا اگلا وزیراعلیٰ!

اب بہارمیں بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا اور جے ڈی یو کے دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوسکتے ہیں۔ کابینہ میں بھی وزرا کی تعداد کی تقسیم ایسے ہی کی جائے گی۔ بی جے پی کو وزیراعلیٰ اور 15 وزرا کا کوٹہ دیا گیا ہے جبکہ جے ڈی یو کے دو نائب وزرائے اعلیٰ اور 16 وزیرہوں گے۔ اسمبلی میں بی جے پی کا اسپیکر بنا رہے گا جبکہ قانون سازکونسل میں جے ڈی یو کا اسپیکر بن سکتا ہے۔ وزارت داخلہ بی جے پی کے پاس ہی رہے گا۔ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار نئی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ ایک دیگرسینئرلیڈر کو بھی دوسرا نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read