Bharat Express DD Free Dish

Hajj 2026: حج 2026 کے لئے عازمین کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے دہلی حج کمیٹی تیار، چیئرپرسن کوثرجہاں نے افسران اور ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں لیا جائزہ

عازمین حج کی پروازوں سے پہلے انتظامات اورسہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے افسران کی طرف میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کے اراکین نے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں سفرحج کے قریب آتے ہی تیاریوں نے رفتارپکڑلی ہے۔ عازمین حج کی سہولت اورہموارسفرکویقینی بنانے کے لیے انتظامی سطح پر باقاعدگی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے اورجائزہ لیا جا رہا ہے اوراس بات کویقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی صدارت میں ایک اہم جائزہ میٹنگ ہوئی، جس میں ایم سی ڈی، دہلی پولیس، دہلی شیلٹرامپروومنٹ بورڈ، دہلی جل بورڈ اورشہری دفاع جیسے محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ حج پروازوں سے پہلے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جو 18 اپریل کواندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل-3 سے کام شروع کریں گی۔

رام لیلا میدان میں حج کیمپ کی تیاریوں کا جائزہ

میٹنگ سے پہلے سینٹرل دہلی کے ایڈیشنل ڈی سی پی رشی سنگھ نے ٹیم کے ساتھ رام لیلا میدان کا دورہ کیا۔ یہاں عازمین حج کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا جائزہ لیا گیا اور چل رہے کاموں کا باریکی سے جائزہ لیا گیا تاکہ وقت رہتے ہوئے سبھی انتظامات کومکمل کیا جاسکے۔ اس اہم میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسرمحسن علی اوردیگرمتعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ سبھی نے اپنے اپنے محکموں کی ذمہ داریوں اورتیاریوں کے بارے میں معلومات شیئرکیں۔

عازمین حج کے لئے خصوصی سہولیات کا انتظام

ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال بڑی تعداد میں عازمین حج دہلی سے مقدس سفرپرروانہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، شمالی ہندوستان کے ہزاروں عازمین دہلی ایمباریکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کوکیمپ سے ہوائی اڈے تک آسان نقل وحمل اوردیگرضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مکمل طورپرمحفوظ اورآرام دہ سفرکویقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کمیٹی ہرسال عازمین حج کی حفاظت اوربہترسہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔