Bharat Express DD Free Dish

Hajj 2026

امیر، جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے عید الاضحی کے موقع پر تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو عیدالاضحٰی کی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں  نے کہا کہ عید الاضحی، توحید کی عید ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سنت ابراہیمی کو بھی بہت ہی موئثر انداز میں پیش کیا۔

آج مکہ مکرمہ میں لاکھوں انسان موجود ہیں، لیکن وہاں کسی کی پہچان دولت، لباس یا عہدے سے نہیں بلکہ بندگی اور عاجزی سے ہو رہی ہے۔ شاید یہی حج کا سب سے بڑا پیغام بھی ہے — انسانیت، مساوات، صبر، قربانی اور اپنے رب کے سامنے مکمل سپردگی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ حج میں اگرایران پرحملہ ہوتا ہے تو لاکھوں عازمین پھنس جائیں گے۔ عرب کے مسلمان بھی اس سے ناراض ہوں گے۔ اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں امریکہ حج ختم ہونے سے پہلے کسی معاہدے پرپہنچنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں عوام سے اپیل کی تھی کہ غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں اور توانائی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

28 اپریل کو حج کمیٹی کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور نے فضائی چارٹر خدمات کے کرایے میں ایک بار ترمیم کی منظوری دی ہے

بھارت سے حج 2026 کا باضابطہ آغاز 18 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت حجاج کرام کا پہلا قافلہ ملک کے مختلف امبارکیشن پوائنٹس سے سعودی عرب روانہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 1,75,025 عازمین حج کے اس مقدس سفر پر روانہ ہونے کی توقع ہے۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے گذشتہ اکیس برسوں سے لاکھوں حجاج میں تحائف کی تقسیم کیے گئے۔ اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے اب تک 3,14,213 (تین لاکھ چودہ ہزار دو سو تیرہ) گفٹ آرگنائزیشن کو موصول ہو چکے ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

عازمین حج کی پروازوں سے پہلے انتظامات اورسہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے افسران کی طرف میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کے اراکین نے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اترپردیش  حکومت کے اقلیتی  اموراور حج  کےوزیر دانش آزاد انصاری، جو سعودی عرب سے واپس آئے ہیں، نے  حج  2026 کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری  دی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے عازمین سے اپیل کی کہ جن کے پاس اب تک پاسپورٹ نہیں ہے اورجنہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، حج کمیٹی ان کے پاسپورٹ جلد جاری کروانے کے لیے دہلی کے علاقائی پاسپورٹ افسر کے نام خطوط بھی جاری کر رہی ہے۔