Bharat Express DD Free Dish

West Bengal SIR: مغربی بنگال میں کانگریس امیدوار کا نام ایس آئی آر لسٹ سے غائب، ہائی کورٹ نے کہا- ”اب سیدھے سپریم کورٹ جاؤ“

مغربی بنگال میں کانگریس امیدوارکا نام ایس آئی آرکی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ امیدوارکے وکیل نے کل کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایس آئی آرسے متعلق تمام معاملات کی سماعت ہو رہی ہے، اس لئے انہیں براہ راست سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

مغربی بنگال میں ایس آئی آرکی شروعات کے بعد سے اب تک تنازعہ جاری ہے۔ اس بارمرشد آباد کے پھرکّا سے کانگریس امیدوارکے وکیل مہتاب شیخ نے کلکتہ ہائی کورٹ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے۔ عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ امیدوار کے عہدے کا اعلان ہوجانے کے باوجود ان کا نام ایس آئی آرفہرست میں نہیں ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس پرعدالت نے انہیں سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجائے پال نے کہا کہ سپریم کورٹ ایس آئی آرسے متعلق سبھی معاملوں کی سماعت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی ہائی کورٹ ایس آئی آرمعاملوں کی سماعت نہیں کرسکتا۔ کلکتہ ہائی کورٹ بھی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صرف انتظامی کاموں کی نگرانی کررہا ہے۔ اس لئے، عرضی گزار کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنی ہوگی۔ مہتاب شیخ اب اس معاملے کو یکم اپریل کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن پرلگایا الزام

واضح رہے کہ کاجل شیخ اور ششی پانجا سمیت ترنمول کانگریس کے 11 امیدواروں کے نام خصوصی ووٹر لسٹ (ایس آئی آر) میں زیرغورتھے۔ حالانکہ دوسری ایس آئی آر فہرست میں کاجل شیخ اورششی پانجا کے نام شامل کرلئے گئے، لیکن باقی 9 ناموں پرابھی بھی غورچل رہا ہے۔ اس سے ووٹرلسٹ میں ترمیم کے عمل میں بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شمالی کلکتہ کے رائے دہندگان کے ایک بڑے حصے کے نام ’تصدیق‘ کے لئے الگ رکھ دیئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے انتخابی جلسوں میں اٹھایا موضوع

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی جلسے میں راست طورپر یہ موضوع اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشارے پرجان بوجھ کرفاتح ترنمول کانگریس امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کے اراکین کے نام ووٹرلسٹ سے ہٹانے یا اسے مشکل بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ترنمول کانگریس اس سے متعلق الیکشن کمیشن کومیمورنڈم سونپے گی۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس سے متعلق کسی بھی طرح کا ردعمل نہیں دیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read