West Bengal SIR:مغربی بنگالSIR،کیا بنگال میں ہوسکتا ہے دوبارہ الیکشن؟SIRمیں کاٹے گئے90فیصد نام درست،31سیٹوں پربراہِ راست اثر
بنگال میں SIR کے38لاکھ معاملات ہیں۔ ان میں سے83 ہزار معاملات میں فیصلہ آ چکا ہے۔90 فیصد کیسز میں نام کاٹنے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یعنی 90 فیصد نام درست ہیں۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بنگال میں دوبارہ الیکشن ہوں گے؟
بنگال میں ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ، نوٹس جاری کر کے الیکشن کمیشن سے مانگا جواب
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ان لوگوں کی اپیلوں کے نمٹارے کی جانکاری دینے کا حکم دیا ہے، جن کے نام مغربی بنگال میں ای سی آئی کی اسپیشل انٹینسیورویژن (ایس آئی آر) عمل کے دوران ووٹرلسٹ سے ہٹا دیئے گئے تھے۔
West Bengal Second Phase Voting: بنگال کے دوسرے مرحلے سے قبل ووٹر لسٹ میں بڑی تبدیلی، ایس آئی آر میں کاٹے گئے 12.9 لاکھ میں سے 1468 ووٹرز کو ملی ہری جھنڈی
تحقیقات کے دوران مشاہدین نے پایا کہ جن افراد کی شناخت یا حیثیت واضح نہیں ہو سکی، ان میں تقریباً 65 فیصد کا تعلق مسلم برادری سے تھا، جبکہ دلت ہندو، خاص طور پر متوا کمیونٹی کے افراد بھی بعض اضلاع میں نمایاں طور پر متاثر ہوئے۔ اس پہلو نے معاملے کو مزید حساس بنا دیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
West Bengal SIR: مغربی بنگال میں کانگریس امیدوار کا نام ایس آئی آر لسٹ سے غائب، ہائی کورٹ نے کہا- ”اب سیدھے سپریم کورٹ جاؤ“
مغربی بنگال میں کانگریس امیدوارکا نام ایس آئی آرکی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ امیدوارکے وکیل نے کل کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایس آئی آرسے متعلق تمام معاملات کی سماعت ہو رہی ہے، اس لئے انہیں براہ راست سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔
ممتا بنرجی کی کوششیں ناکام، ایس آئی آر پرسپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ، بنگال میں ووٹرلسٹ کی ڈیڈ لائن بڑھائی گئی
ملک کی کئی ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق پیدا ہوئی متنازعہ صورتحال کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں وکیل بن کرمداخلت کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ نے انہیں زبردست جھٹکا دیا۔
Mamata Banerjee in Supreme Court: مغربی بنگال ایس آئی آر تنازع: سپریم کورٹ میں ممتا بنرجی کی موجودگی سے ہلچل، الیکشن کمیشن پر نشانہ
ووٹروں کی فہرست میں مبینہ گڑبڑی کے خلاف ممتا بنرجی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔ وہ اس وقت عدالت کی وزیٹر گیلری میں موجود ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
West Bengal SIR: مغربی بنگال ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت، خاص زمرے میں شامل افراد کے نام ظاہر کیے جانے کا حکم
واضح رہے کہ دعوؤں اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری سے بڑھا کر 19 جنوری 2026 کر دی گئی تھی، جبکہ ان پر سماعت کا عمل 7 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔ مغربی بنگال کی حتمی ووٹر فہرست 14 فروری 2026 کو شائع کی جائے گی۔





