Bharat Express DD Free Dish

Uttam Nagar Murder Case: دہلی ہائی کورٹ کا پولیس کو حکم، ”اتم نگرمیں عید الفطر کے موقع پرماحول نہ خراب کریں، سخت کی جائے سیکورٹی“

اتم نگرقتل سانحہ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ اس میں عید کے دوران سیکورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ اتم نگر میں عید کے موقع پرماحول نہ خراب ہو۔ عدالت نے کہا کہ پولیس سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے سمیت تمام احتیاطی اقدامات کریں تاکہ عید کا تہوار پُرامن بنایا جاسکے۔ عدالت نے امید کا اظہارکیا کہ معاشرے کے تمام طبقات امن اورہم آہنگی کو برقراررکھنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

دہلی پولیس نے عدالت سے کیا کہا؟

دہلی پولیس کی طرف سے عدالت کویقین دہانی کرائی گئی کہ ہولی پرنوجوان کے قتل کے بعد سے ہی سیکورٹی کے بے حد پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ دوارکا ضلع کے 11 پولیس تھانوں میں مسلح پولیس کی 8 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے 400 پولیس اہلکار لگائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا اکاونٹ پر نظررکھی جا رہی ہے۔

عدالت میں داخل کی گئی تھیں دوعرضیاں

واضح رہے کہ اتم نگرقتل سانحہ سے متعلق ہائی کورٹ میں سیکورٹی سے متعلق دوعرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ علاقے میں امن وامان خراب کرنے اورتشدد ہونے کے خدشات سے متعلق ہائی کورٹ میں دوعرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ ہائی کورٹ سے اس علاقے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک عرضی گزارنے کہا کہ اس نے پولیس کومیمورنڈم دیا ہے، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ عرضیوں میں خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ علاقے میں چل رہی سرگرمیوں کے پیش نظرتشدد ہوسکتا ہے۔

قلعہ میں تبدیل ہوا علاقہ

اتم نگرمیں 4 مارچ کوایک شخص کے قتل کے بعد سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ اتم نگرسمیت الگ الگ مقامات پرعید الفطر سے پہلے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت ضلع میں 100 سے زیادہ مقامات پرچیکنگ چوکی بنائی گئی ہے جبکہ سیکورٹی اہلکارچھتوں پرسے نگرانی کررہے ہیں۔

4 مارچ کو ہولی کے دن جے جے کالونی علاقے میں 26 سال کے ترون کی فیملی اورپڑوسیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے دوران ترون کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، تشدد اس وقت ہوا جب ترون کی فیملی کی ایک لڑکی کے ذریعہ پھینکے گئے غبارے کا پانی پڑوسی کی ایک خاتون پرجاکرگرا۔ بعد میں کچھ ہندو تنظیموں نے اس قتل کی مخالفت میں احتجاج کیا اور ملزمین کی فیملی کی دوگاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس معاملے میں 12 لوگوں کوگرفتارکیا ہے، جبکہ دو نابالغ پکڑے ہیں۔ پولیس کے مطابق، مساجد، عیدگاہوں اوردیگر مذہبی مقامات پرخصوصی دھیان دیا جا رہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read