آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، اے آئی ایم آئی کے قومی صدر اسدالدین اویسی اور بہار کے ریاستی صدر اخترالایمان۔ (فائل فوٹو)
بہارمیں راجیہ سبھا الیکشن کی لڑائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ یہاں پر پانچ سیٹوں کے لئے الیکشن ہورہے ہیں اورمیدان میں 6 امیدوارہیں۔ اس میں سے پانچ امیدواراین ڈی اے کے ہیں، جس میں نتیش کماراور بی جے پی نتن نبین شامل ہیں۔ وہیں ایک امیدوار آرجے ڈی کا ہے۔ اس کا مستقبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پرمرکوزہے۔ بہاراسمبلی کے سکریٹری کھیاتی سنگھ کے مطابق، 6 امیدواروں میں سے کسی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، جس کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد ریاست میں پہلی بارووٹنگ کی ضرورت پڑی ہے۔ ریاست میں ایک سیٹ کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کوملے گا، کیونکہ آرجے ڈی نے تاجرسے سیاست دان بنے امریندردھاری سنگھ کودوبارہ نامزد کیا ہے۔ بہارسے این ڈی اے کے امیدواروں میں مرکزی وزیررام ناتھ ٹھاکر، اپیندرکشواہا اورشیویش کمارشامل ہیں۔
کیا ہیں بہاراسمبلی کے حالات؟
بہارمیں پانچ سیٹیں ہیں۔ ایک سیٹ کے لئے 41 ووٹ ضروری ہے۔ این ڈی اے کے پاس 202 اراکین اسمبلی ہیں۔ سبھی پانچوں سیٹوں پرجیت کے لئے اسے 205 ووٹ چاہئے۔ وہیں، عظیم اتحاد کے پاس 35 اراکین اسمبلی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ اراکین اسمبلی ہیں اورایک رکن اسمبلی بی ایس پی کا ہے۔ اگریہ ساتھ آجائیں تواپوزیشن کی ایک سیٹ نکل سکتی ہے۔ تاہم اگرکراس ووٹنگ ہوئی توعظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تیجسوی یادو نے بلائی اراکین اسمبلی کی میٹنگ
آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادونے منگل کے روزالیکشن کے لئے اتحاد کی سیاست پربحث کرنے کے لئے عظیم اتحاد کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادونے کہا کہ یہ بہت مثبت میٹنگ تھی۔ راجیہ سبھا الیکشن قریب آرہے ہیں اورہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہماری جیت ہوگی۔ ہمارے پاس کافی نمبرہیں، اسی لئے ہم الیکشن لڑرہے ہیں۔ کانگریس کے تین اراکین اسمبلی الگ الگ وجوہات سے میٹنگ میں شامل نہیں ہوپائے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے اس کی جانکاری پارٹی کودے دی تھی۔
کیا آرجے ڈی-اے آئی ایم آئی ایم میں ہوگا معاہدہ؟
اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ اراکین اسمبلی ہیں اوروہ کس کی حمایت کریں گے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ ریاستی صدراخترالایمان نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ وہ راجیہ سبھا الیکشن میں کس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہارسے پانچ سیٹوں پر6 امیدوارالیکشن لڑرہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ووٹنگ ضروری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگرپانچ امیدوار ہوتے توالیکشن نہیں ہوتا۔ اب 6 امیدوارہیں، اس لئے ووٹنگ ہوگی اورہم صورتحال کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ تیجسوی یادوکے ساتھ کچھ دن پہلے ہوئی میٹنگ کا ذکرکرتے ہوئے اخترالایمان نے کہا کہ آرجے ڈی لیڈر نے حمایت کے لئے اے آئی ایم آئی ایم سے رابطہ کیا تھا۔ ان کے مطابق، اے آئی ایم آئی ایم نے اس بات پرزور دیا تھا کہ ایوان بالا میں اس کی نمائندگی نہیں ہے اوراسے تعاون کی امید ہے۔ اخترالایمان نے مزید کہا کہ تیجسوی یادو نے دہلی سے لوٹنے کے بعد آگے بات چیت کا وعدہ کیا تھا، لیکن کوئی فالواپ میٹنگ نہیں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق، اے آئی ایم آئی ایم راجیہ سبھا الیکشن میں اپوزیشن امیدوارکوحمایت کرنے کے بدلے میں ایم ایل سی سیٹ کا مطالبہ کررہی ہے۔
بی ایس پی کس کا دے گی ساتھ؟
اس الیکشن میں بی ایس پی کس کے ساتھ جائے گی، اس پر بھی سب کی نظرہے۔ پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ستیش کمارسنگھ یادونے کہا کہ بی ایس پی کس اتحاد کے راجیہ سبھ امیدوار کی حمایت کرے گی، اس کا فیصلہ پارٹی کا ہائی کمان کرے گا۔ بہار اسمبلی میں این ڈی اے کے 202 اراکین اسمبلی ہیں اوراسے اکثریت حاصل ہے۔ حالانکہ این ڈی اے کے پاس سبھی پانچ راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے لئے تین اراکین کم ہیں۔ جبکہ عظیم اتحاد کو راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے لئے 6 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ اب پورا دارومداراے آئی ایم آئی ایم اوربی ایس پی پر مرکوزہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




