کولکاتا: بنگال میں انتخابات سے پہلے صدر جمہوریہ کی توہین کے معاملے پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ ہفتہ کے روز دارجلنگ اور سلی گڑی کے دورے پر آئیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اسٹیج سے ممتا بنرجی پر تنقید کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ٹی ایم سی حکومت پر سوال اٹھائے تھے۔اب اتوار کو ممتا بنرجی نے ایک تصویر دکھاتے ہوئے براہِ راست وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ سلی گڑی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے پروگرام کے دوران پروٹوکول کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ اگر پروگرام میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری نجی منتظمین اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ہے، جس نے پروگرام کے لیے مقام فراہم کیا تھا۔
پی ایم مودی کی پرانی تصویر دکھا کر ممتا نے اٹھائے سوال
وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول حکومت پر ایک خاتون قبائلی رہنما اور ملک کی صدر جمہوریہ کی “توہین” کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کولکاتا میں دھرنے کے مقام پر وزیر اعظم کی ایک بڑی تصویر دکھائی، جس میں مودی بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ صدر جمہوریہ ان کے پاس کھڑی نظر آ رہی ہیں۔
صدر جمہوریہ کی توہین کرنا بی جے پی کی ثقافت ہے: ممتا بنرجی
انہوں نے اس تصویر کو “ثبوت” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا: “تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ وزیر اعظم بیٹھے ہیں جبکہ صدر جمہوریہ کھڑی ہیں۔ ہم ایسا کبھی نہیں کرتے۔ صدر جمہوریہ کی توہین کرنے کی ثقافت بی جے پی کی ہے، ہماری نہیں۔” ممتا بنرجی نے مزید کہا: “ہم صدر جمہوریہ کے عہدے اور بھارت کے آئین کا مکمل احترام کرتے ہیں، جسے ہم اپنی ماں کی طرح مانتے ہیں۔ اس لیے ہمیں موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


