Bharat Express DD Free Dish

Sunetra Pawar Maharashtra Deputy CM Oath: سنیترا پوار نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا لیا حلف، مہاراشٹرکی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بنیں اجیت پوار کی اہلیہ

سنیترا پوار نے نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

اجیت پوارکے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سنیترا پوارنے مہاراشٹرحکومت میں نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ نئی ذمہ داری کے ساتھ ہی ان کے نام نیا ریکارڈ بھی درج ہوگیا ہے۔ وہ ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔ گورنرآچاریہ دیوورت نے انہیں عہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اورنائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی موجود رہے۔ سنیترا پوارکے نائب وزیراعلیٰ بننے کے بع مہایتی حکومت اب پہلے کی طرح آگے بڑھتی رہے گی۔

महाराष्ट्र के उपराज्यपाल आचार्य देवव्रत लोक भवन पहुंच चुके हैं. अब से थोड़ी देर में वह सुनेत्रा पवार को डिप्टी सीएम पद की शपथ दिलाएंगे.

اس سے قبل پارٹی لیڈران نے سنیترا پوارکواپنا لیڈرمنتخب کیا اورسنیترا نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکراورچیئرمین سی پی رادھا کرشنن کوسونپا۔ سنیترا پوارنے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں ہارکا سامنا کیا تھا۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئی تھیں۔ اجیت پوارکی موت کے بعد سب سے بڑا سوال یہی اٹھ رہا تھا کہ اجیت پوارکی نیابت کون کرے گا۔ تاہم سنیترا پوارکے پارٹی لیڈربننے اورنائب وزیراعلیٰ عہدے کی حلف برداری کے بعد اب ان قیاس آرائیوں پر بریک لگ گیا ہے۔

چھگن بھجبل نے تجویزکی حمایت کی

آج پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ریاستی صدرسنیل تٹکرے نے تعزیت ییش کرنے کی تجویزپیش کی۔ اجیت پوارکوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد دلیپ ولسے پاٹل نے سنیترا پوارکے نام کی تجویزپیش کی۔ چھگن بھجبل نے اس کی تائید کی۔ اس کے بعد دیگراراکین اسمبلی نے قانون سازپارٹی لیڈرکے طورپرسنیترا کے انتخاب کی حمایت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read