شمالی بھارت میں موسم نے ایک بار پھر اچانک رخ بدل لیا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طاقتور مغربی اضطراب کے باعث آج 23 جنوری کو مغربی ہمالیائی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں شدید بارش اور بھاری برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں بھی کئی جگہوں پر بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر اولہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ دہلی این سی آر میں ہواؤں کی رفتار تیس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں دہلی این سی آر، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ موسمی تبدیلی مغربی اضطراب کے فعال ہونے کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے پورے شمالی بھارت میں بارش اور تیز ہواؤں کا دور شروع ہو گیا ہے۔
ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام منالی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں طویل انتظار کے بعد شدید برفباری کا آغاز ہوا ہے۔ برفباری سے مقامی لوگوں اور سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہر کی سڑکیں اور کھڑی گاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھک گئی ہیں، جس سے وادی کا
منظر نہایت دلکش ہو گیا ہے۔ برفباری کے باعث درجۂ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ہے اور سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی تعداد بڑھے گی اور ان کے کاروبار میں نئی جان آئے گی۔
Travel Advisory
Due to snowfall in #Srinagar, flight operations, both take-offs and landings, have been temporarily put on hold. This may lead to extended wait times both onboard and on the ground.
To ensure we are ready for departure as soon as we receive clearance, our team…
— IndiGo (@IndiGo6E) January 23, 2026
کشمیر وادی میں جاری شدید برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خراب موسم، کم حد نگاہ اور رن وے پر برف جم جانے کے باعث آج صبح تک مجموعی طور پر24 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق رن وے کی صفائی کا کام جاری ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ موسم بہتر ہونے تک پروازوں کی بحالی کے امکانات کم ہیں۔ مختلف ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال ضرور جانچ لیں۔بھاری برفباری کے باعث جموں و کشمیر میں زمینی راستے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نویوگ ٹنل کے قریب برف جمع ہونے سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ بھی کئی مقامات پر بند ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سڑکوں کی مکمل صفائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



