Bharat Express DD Free Dish

Snow fall

بھارت میں موسم کا مزاج تیزی سے بدل رہا ہے… یوپی اور بہار میں لو کا الرٹ جاری ہے، جبکہ دہلی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے پہاڑی ریاستوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔

شمالی بھارت کے موسم نے اس بار سب کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش اور بہار میں دھوپ کی تپش نے لوگوں کو سویٹر اتارنے پر مجبور کر دیا ہے، لیکن سردی کی رخصتی ابھی پوری طرح نہیں ہوئی ہے۔

فروری کے وسط میں شمالی بھارت کے موسم نے انوکھی کروٹ لی ہے۔ دہلی سے لے کر پٹنہ تک دن کے وقت تیز دھوپ اپریل جیسی گرمی کا احساس دلا رہی ہے، جبکہ صبح اور رات کی گلابی ٹھنڈ اب بھی برقرار ہے۔

سونمرگ میں پہاڑ سے ٹوٹ کر آنے والا ایوالانچ ہوٹل کے احاطے تک پہنچ گیا، جس کا خوفناک منظر سی سی ٹی وی میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

کشمیر وادی میں جاری شدید برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خراب موسم، کم حد نگاہ اور رن وے پر برف جم جانے کے باعث آج صبح تک مجموعی طور پر24 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں سردی نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی ہے۔ دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت گرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی بڑھ گئی ہے۔ یوپی میں کہرے اور ٹھنڈی ہوائیں اثر دکھا رہی ہیں، جبکہ پہاڑی ریاستوں میں برفباری نے سردی کو مزید تیز کر دیا ہے۔

لندن اور یورپ میں برف باری، شمالی ہندوستان بھی سردی کی لپیٹ میں، پہاڑوں پر برف باری، دہلی میں سخت سردی کا انتظار: کشمیر-ہماچل میں پارہ صفر سے نیچے؛ راجستھان کا چورو 5 ڈگری کے ساتھ سرد ترین ہے۔ادھر ہندوستان میں بھی موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ کشمیر اور ہماچل سمیت اونچائی والے علاقوں میں برف باری کے بعد پارہ صفر سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت گر گیا ہے۔