Bharat Express DD Free Dish

Weather update: دہلی-این سی آر میں سردی اور آلودگی کی دوہری مار، یوپی میں کہرے میں اضافہ، پہاڑوں پر برفباری سے سرد ہواؤں کی رفتار ہوئی تیز

ملک بھر میں سردی نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی ہے۔ دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت گرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی بڑھ گئی ہے۔ یوپی میں کہرے اور ٹھنڈی ہوائیں اثر دکھا رہی ہیں، جبکہ پہاڑی ریاستوں میں برفباری نے سردی کو مزید تیز کر دیا ہے۔

ملک کی کئی ریاستوں میں آہستہ آہستہ سردی اپنا اثر دکھانا شروع کر چکی ہے۔ شمالی ہند کی ریاستوں میں مسلسل درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور صبح و شام چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث سردی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ وہیں کئی ریاستوں میں کہرے نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف دہلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں خراب ہوا نے بھی لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں بڑھی سردی

دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کو ان دنوں دوہری پریشانی کا سامنا ہے۔ ایک طرف بڑھتی سردی اور صبح شام چھانے والی دھند پریشان کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی صحت پر سنگین اثر ڈال رہی ہے۔ موسم محکمہ کے اندازے کے مطابق آج یعنی 22 نومبر کو ملک کی راجدھانی دہلی کا درجہ حرارت تقریباً 10 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے درجہ حرارت میں مزید کمی درج کی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک مزید نیچے جا سکتا ہے۔

یوپی میں سردی کا اثر تیز

اتر پردیش میں سردی مسلسل اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ دن کا درجہ حرارت مسلسل نیچے جا رہا ہے اور صبح کی شروعات ہلکے کہرےسے ہونے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) نے اندازہ لگایا ہے کہ 22 نومبر کو مغربی اور مشرقی یوپی، دونوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، یعنی موسم مکمل طور پر خشک رہے گا۔ تاہم، صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس سے حدِ نگاہ کم ہونے کا امکان ہے۔

پہاڑوں میں برفباری نے بڑھائی سرد ہوائیں

ادھر پہاڑی ریاستوں میں سردی کا اثر مزید شدید ہو گیا ہے۔ اتراکھنڈ میں خشک سردی نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اوپری علاقوں میں ہونے والی برفباری کا اثر اب نچلے علاقوں میں بھی محسوس کیا جانے لگا ہے، جہاں درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ ہماچل پردیش میں فی الحال موسم پرسکون ہے اور آئندہ چند دنوں تک آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔ لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے برفباری کی رفتار بڑھ سکتی ہے، جس سے عام زندگی متاثر ہونے کی پوری امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read