Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir: نیشنل کانفرنس سے باغی ہوئے سابق رکن اسمبلی شیخ جبار، پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کیا

عبداللہ فیملی کے بے حد قریبی رہے سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار کو نیشنل کانفرنس سے ڈسپلن شکنی کا الزام لگاکر پارٹی سے 6 سال کے لئے نکال دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ۔ (فائل فوٹو)

Jammu Kashmir Politics: نیشنل کانفرنس نے منگل (25 اپریل) کو سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے 6 سال کے لئے پارٹی سے باہر نکال دیا ہے۔ ایک زمانے میں کبھی عبداللہ فیملی کے قریبی رہے شیخ اشفاق جبار گزشتہ کئی ماہ سے اپنی پارٹی کے خلاف جارحانہ ہوکر فیصلے لے رہے تھے۔

ان کو پارٹی سے باہرنکالنے کی جانکاری نیشنل کانفرنس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہیںڈل پردی۔ انہوں نے کہا، یہ حکم پارٹی جنرل سکریٹری نے جاری کیا ہے۔ جے کے این سی نے ٹوئٹ کیا، شیخ اشفاق جبار، سابق رکن اسمبلی اشفاق کو ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے 6 سال کے لئے نکال دیا گیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کیا کہا؟

اس سے پہلے نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا تھا، پارٹی میں ایسے لیڈران کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے میں شامل ہیں اور پارٹی کے کام کاج کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu And Kashmir: فاروق عبداللہ نے کشمیر کے حالات پر اٹھائے سوال، کہا- جب سب معمول کے مطابق تو جامع مسجد میں نماز کی اجازت کیوں نہیں؟

پارٹی سے نکالنے کی پیچھے کی کیا ہے وجہ؟

 پارٹی کے پنچایت الیکشن کے بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود شیخ اشفاق جبار کی اہلیہ کے پنچایت الیکشن لڑنے کے بعد اشفاق جبار کو گزشتہ 3 سال سے پارٹی کی سرگرمیوں سے باہر نکال دیا گیا۔ ان کی بیوی، نزہت اشفاق نے ڈی ڈی سی الیکشن جیتا اورموجودہ وقت میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈسٹرکٹ ڈیولیپمنٹ کونسل) کی صدرہیں۔ الیکشن کے بعد الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اشفاق جبار نے نومبر2021 میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read