اپنے شہر میں جانئے پٹرول اور ڈیژل کی قیمت۔
Petrol Diesel Rates: ملک کے کئی شہروں میں ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی ہوئی ہے، لیکن راجدھانی دہلی میں آج بھی پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ تو کہیں پٹرول مہنگا ہوا ہے تو کہیں سستا۔ نوئیڈا میں بھی پٹرول 96.95 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 6 پیسے کی تیزی کے ساتھ 89.82 روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔
گروگرام میں پٹرول 96.89 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 89.76 روپئے فی لیٹر ہے۔ یہاں فیول 21 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 12 پیسے مہنگا ہوکر 96.47 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 11 پیسے بڑھ کر 89.66 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 94.04 روپئے فی لیٹر ہے، جس میں 35 پیسے کی کمی آئی ہے۔
میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت
دہلی- پٹرول 96.72 روپئے، ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
ممبئی- پٹرول 106.31 روپئے، ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر
کولکاتا- پٹرول 106.03 روپئے، ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
چنئی- پٹرول 102.73 روپئے، ڈیژل 94.33 روپئے فی لیٹر
ہر صبح 6 بجے ہوتی ہے نئی قیمت جاری
ہردن صبح 6:00 بجے پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے اور نئی سیل جاری کی جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں ایکس ڈیوٹی، ڈیلرکمیشن، ویٹ اور دیگرچیزیں جوڑنے کے بعد اس کی بنیادی قیمت تقریباً دو گنی ہوجاتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہمیں مہنگے پٹرول-ڈیژل خریدنے پڑ رہے ہیں۔
ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمرآرایس پی اور اپنے شہرکا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پراوربی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222 نمبرپرایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔