Bharat Express DD Free Dish

IndiGo Flights Cancelled Due To Crew Shortage : انڈیگو میں عملے کی کمی کے باعث متعدد فلائٹس منسوخ، مسافروں کی پریشانی میں مزید اضافہ

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو کو بدھ کے روز عملے کی شدید کمی کے باعث ملک بھر میں اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنی پڑی۔ یہ معلومات ایئرلائن سے وابستہ ذرائع نے دی ہیں۔ صبح سے ہی انڈیگو کی مختلف پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری رہا، جس کا براہِ راست اثر دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو سمیت اہم شہروں کے ہوائی اڈوں پر دیکھا گیا۔

انڈیگو میں عملے کی کمی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو کو بدھ کے روز عملے کی شدید کمی کے باعث ملک بھر میں اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ یہ معلومات ایئرلائن سے وابستہ ذرائع نے دی ہیں۔ صبح سے ہی انڈیگو کی مختلف پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری رہا، جس کا براہِ راست اثر دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو سمیت اہم شہروں کے ہوائی اڈوں پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد بڑی تعداد میں کیبن کریو ڈیوٹی کے قابل نہیں رہے، جس کے باعث ایئرلائن کے آپریشنز متاثر ہوئے۔ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر انڈیگو کے طیارے شیڈول سے ہٹ کر کھڑے رہ گئے، جس سے مسافروں کے سفر کے منصوبے بری طرح متاثر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق صرف دہلی ایئرپورٹ پر تقریباً 40 پروازیں منسوخ کی گئیں، جس سے ایئرلائن کا پورا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔ مسافروں کی طویل قطاریں، ہجوم اور پروازوں کی غیر یقینی صورتِ حال نے پریشانی میں مزید اضافہ کیا۔ اسی طرح حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھی تقریباً 30 پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیگو کی جانب سے تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کی گئیں۔ ایئرلائن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کی کمی کے علاوہ تکنیکی پریشانی اور ایئرپورٹس پر بڑھتی بھیڑ بھی تاخیر کی اہم وجوہات ہیں۔

انڈیگو نے اعلان کیا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے خصوصی ٹیمیں کام پر لگا دی گئی ہیں۔ جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئیں، انہیں متبادل پروازیں یا مکمل رقم کی واپسی فراہم کی جا رہی ہے۔ تاخیر کا شکار پروازوں کے مسافروں کو بھی ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایئرلائن نے کہا کہ مسافروں کا بھروسہ اس کی پہلی ترجیح ہے اور پیش آئی تکلیف پر وہ گہرا افسوس کرتی ہے۔ ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کر لیں تاکہ پریشانی اور غیر ضروری بھیڑ سے بچا جا سکے۔

 

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read