IndiGo Flight Power Bank Blast: انڈیگو فلائٹ میں پاور بینک بلاسٹ! بال بال بچے مسافر، جانئے کتنا خطرناک ہے یہ چھوٹا گیجٹ؟
ذرائع کے مطابق اس پرواز میں تقریباً 198 مسافر، دو کمسن بچے اور عملے کے چھ ارکان موجود تھے۔ جیسے ہی دھواں پھیلا، مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، تاہم عملے کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی اور چند ہی لمحوں میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔
IndiGo Restarts Doha Flights: انڈیگو کا بڑا اعلان، یکم مئی سے دوحہ کے لیے دوبارہ شروع ہوں گی پروازیں
ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو بھارت کے سات بڑے شہروں—بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کنور، کوچی اور ممبئی—سے دوحہ کے لیے اپنی باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ کمپنی کے مطابق ہر ہفتے 60 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے مسافروں کو سہولت اور بہتر سفری اختیارات فراہم ہوں گے۔
Rising Oil Prices to Impact IndiGo’s Profits: تیل کی بڑھتی قیمتیں IndiGo کے منافع کو کررہی ہیں متاثر، مختصر بکنگ سائیکل سے اضافی لاگت مسافروں تک منتقل کرنا ممکن—رپورٹ
حالیہ کشیدگی 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بڑھی، جس کے نتیجے میں مغربی ایشیا کے کئی حصوں میں فضائی سفر متاثر ہوا۔ اس صورتحال نے نہ صرف خام تیل بلکہ جیٹ فیول کی قیمتوں کو بھی اوپر دھکیل دیا
Adani Airports-Indigo Partnership: انڈگو نے اڈانی ایئرپورٹس کے ساتھ کی شراکت داری، اب ڈیوٹی-فری شاپنگ پر ملیں گے ’انڈگو بلیوچپس‘ پوائنٹس
دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس شراکت داری کے تحت بلیوچپ ممبرز اے اے ایچ ایل کے پلیٹ فارم کے ذریعے پہلے سے بک کیے گئے ڈیوٹی فری مصنوعات پر ہر 100 روپے کے خرچ پر پانچ انڈگو بلیوچپس کما سکتے ہیں۔ مسافر پرواز سے پہلے آن لائن مصنوعات براؤز کر سکتے ہیں، انہیں ریزرو کر سکتے ہیں اور ادائیگی کر کے ہوائی اڈے پر آسانی سے خریداری وصول کر سکتے ہیں۔
Indigo Flight Bomb Threat: انڈیگو فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کولکاتا ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ
انڈیگو ایئرلائن نے بیان دیا کہ تمام حفاظتی پروسیجرز پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور ایئرپورٹ سیکورٹی کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ ایئرلائن کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک فلائٹ کی پرواز کا فیصلہ محفوظ بنیادوں پر کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد سَنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر تعینات کی گئی
Indigo Airlines: کنزیومرکورٹ نے انڈیگو ایئرلائن پر گرم کھا نے پر لگایا 25 ہزار روپے کا جرمانہ
ایئرلائن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متاثرہ مسافر کو پانچ ہزار روپے کا ٹریول واؤچر دینے کی پیشکش کی، لیکن مسافر اس پر مطمئن نہیں ہوا۔ اس نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
US Iran Tensions: ایران-امریکہ کشیدگی کے بیچ انڈیگو کا بڑا فیصلہ، تبلیسی سمیت کئی شہروں کی پروازیں منسوخ
انڈیگو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر کمپنی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پروازوں کے شیڈول میں عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Indigo facing flights delays again: انڈیگو میں ایک بار پھر تاخیر کا مسئلہ! ایڈوائزری جاری، جانیے کیا ہے وجہ
انڈیگو کی پروازیں ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرلائن اور دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جانیے آخر اچانک کیا تبدیلی آئی کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے لگا؟
Indigo Operates Over 2000 Flights: انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد فلائٹیں آپریٹ کیں، آپریشن بتدریج معمول پر
ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کے تحت گزشتہ چند دنوں سے پروازوں کی صورتحال مستحکم اور معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔
Indigo Crisis: انڈیگو کے لیے ایک اور مصیبت، اب 58 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس جاری
ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو پر ایک بار پھر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ آپریشَنل بحران کے بعد اب کمپنی کو جی ایس ٹی محکمہ کی جانب سے 58.75 کروڑ روپے کا پینلٹی نوٹس ملا ہے۔ یہ نوٹس مالی سال 2020-21 کے جی ایس ٹی حساب کتاب سے متعلق ہے، جسے سی جی ایس ٹی، دہلی ساوتھ کمشنریٹ کے ایڈیشنل کمشنر نے جاری کیا ہے۔





