Bharat Express DD Free Dish

Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana (PMJAY) : جموں و کشمیر: پی ایم-جے اے وائی اسکیم سے راجوری میں اب تک 27,500 سے زائد مریضوں کو ملا مفت علاج

مرکزی حکومت کی اہم فلاحی صحت بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جموں و کشمیر میں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت راجوری ضلع کے ہزاروں افراد کو اب تک مفت اور معیاری علاج کی سہولت مل چکی ہے۔

راجوری، 29 اکتوبر: مرکزی حکومت کی اہم فلاحی صحت بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جموں و کشمیر میں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو رہی۔ اس اسکیم کے تحت راجوری ضلع کے ہزاروں افراد کو اب تک مفت اور معیاری علاج کی سہولت مل چکی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2018 سے اب تک 27,500 سے زائد مریضوں نے اس اسکیم کے تحت مفت علاج حاصل کیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 17,500 مریضوں کی کامیاب سرجریاں کی جا چکی ہیں، جن میں دل، آنکھ، ہڈیوں اور امراضِ نسواں سے متعلق پیچیدہ آپریشن شامل ہیں۔ ایسے آپریشن جن کا خرچ نجی اسپتالوں میں لاکھوں روپے ہوتا، اب غریب طبقے کے لیے بالکل مفت ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک کے کیس لیس علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس سے غریب اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کے لیے معیاری علاج تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ خاص طور پر راجوری اور پونچھ اضلاع میں اس اسکیم کے مثبت اثرات نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ جی ایم سی راجوری کے آیوشمان سیکشن انچارج سریش شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ “ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شخص مالی تنگی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم نے واقعی صحت خدمات کو عام آدمی تک پہنچا دیا ہے“۔

ایک فائدہ اٹھانے والے مریض نے بتایا، “پہلے علاج کے لیے ہمیں قرض لینا پڑتا تھا، لیکن اب بڑے آپریشن بھی مفت میں ہو رہے ہیں۔ یہ اسکیم غریبوں کے لیے زندگی بدل دینے والی ہے۔ اب علاج کے لیے نہ لمبی لائن لگانی پڑتی ہے، نہ پیسوں کی فکر ہوتی ہے“۔ جی ایم سی راجوری پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پروجیکٹ کے تحت بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے مریضوں کو کم قیمت پر اعلیٰ معیار کی جینیرک ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان ادویات کی قیمت بازار سے کافی کم ہے، جس سے عام آدمی پر مالی بوجھ گھٹا ہے۔

آیوشمان بھارت اور جن اوشدھی جیسی اسکیمیں ’صحت مند بھارت، خوشحال بھارت‘ کے خواب کو حقیقت میں بدل رہی ہیں۔ ان اقدامات نے پیڑ پنجال جیسے دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی قومی صحت مشن کا برابر شریک بنا دیا ہے۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے والے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read