کانگریس لیڈر جے رام رمیش۔ (فائل فوٹو)
کانگریس نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو دہرانے پر مودی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ کانگریس نے کہا کہ ’چھ دنوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب امریکی صدر نے ہندوستان کی پالیسی کا اعلان کیا۔‘اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بات چھپاتے ہیں، ٹرمپ اسے اجاگر کر دیتے ہیں۔ کانگریس کا یہ رد عمل پی ایم مودی کے ٹرمپ سے ٹیلیفونک بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’’وزیراعظم نے آخر کار عوامی طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں فون کیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی۔ لیکن وزیر اعظم نے صرف اتنا کہا کہ امریکی صدر نے انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔ لیکن جہاں مودی چھپاتے ہیں، وہاں ٹرمپ اجاگر کرتے ہیں۔‘‘
प्रधानमंत्री ने आखिरकार सार्वजनिक रूप से यह स्वीकार किया है कि राष्ट्रपति ट्रंप ने उन्हें फोन किया था और दोनों के बीच बातचीत हुई थी।लेकिन प्रधानमंत्री ने सिर्फ इतना बताया कि अमेरिकी राष्ट्रपति ने उन्हें दीवाली की शुभकामनाएँ दीं।
जहाँ प्रधानमंत्री मोदी बातों को छुपा जाते हैं,… pic.twitter.com/eoIUyNuGhb
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 22, 2025
جے رام رمیش نے ایکس پوسٹ پر کہا
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر کہا، ’’اپنی طرف سے امریکی صدر نے کہا کہ دیوالی کی مبارکباد کے علاوہ، انہوں نے روس سے بھارت کی تیل کی درآمدات پر بھی بات کی اور انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ان درآمدات کو روک دیا جائے گا۔ چھ دنوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب بھارت کی پالیسی کا اعلان امریکی صدر نے کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے وزیر اعظم مودی سے گزشتہ 10 مئی کی شام آپریشن سندور کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور دیوالی کے پرتپاک مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

