حالانکہ جے ڈی یو کے راجیہ سبھا رکنِ پارلیمان سنجے جھا انہیں روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے، لیکن نتیش کمار نے اُنہیں گھور کر دیکھا اور ڈانٹ بھی دیا۔ اس کے بعد وہ ہار پہنا کر ہی رکے۔ پھر مائیکروفون پر آ کر بولے، ’’ای غضب آدمی ہے بھائی۔‘‘اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد 74 سالہ نتیش کمار کی ذہنی صحت کو لے کر ایک بار پھر سوال اٹھنے لگے۔
تیجسوی یادو نے نتیش کمار کی صحت پر کیا نیا طنز
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے اس ویڈیو کے حوالے سے نتیش کمار کی صحت پر نیا طنز کیا۔ تیجسوی یادو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بطور کیپشن وزیراعلیٰ کے الفاظ کو ہی استعمال کیا: ’’غضب آدمی ہے بھائی۔ اگر وزیراعلیٰ صحت مند ہیں، تو تحریری تقریر پڑھنے کے بعد ایسا برتاؤ کیوں کر رہے ہیں؟‘‘پہلے بھی تیجسوی نے وزیراعلیٰ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھائے تھے۔عظیم اتحاد حکومت میں نتیش کمار کے نائب وزیراعلیٰ رہ چکے تیجسوی یادو، آئندہ بہار انتخابات سے پہلے نتیش کمار کی صحت کے بارےمیں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے نتیش کمار کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے گھر سے ایک ورچوئل میٹنگ میں شامل ہو رہے تھے۔ ویڈیو میں نتیش کمار بار بار وزیراعظم نریندر مودی کا آداب کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
بی جے پی کے کہنے پر ان کے کھانے میں کچھ ملاوٹ کر رہے ہیں
تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا، ’’کیا وزیراعلیٰ کی اس ذہنی حالت کے لیے ان کے قریبی ساتھیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، جو مبینہ طور پر بی جے پی کے کہنے پر ان کے کھانے میں کچھ ملاوٹ کر رہے ہیں؟ کافی وقت سے وزیراعلیٰ ایسا برتاؤ کر رہے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ ان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ انہوں نے میری ماں، سابق وزیراعلیٰ رابعی دیوی اور عام طور پر خواتین کے بارے میں بھی نازیبا تبصرے کیے ہیں۔ ایک بار تو وہ قومی ترانہ بجنے کے دوران کیمرے میں مستی کرتے ہوئے بھی پکڑے گئے تھے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


