Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat: پی ایم  مودی نے من کی بات میں شہید اعظم بھگت سنگھ اور لتا منگیشکر کو ان کی جینتی پر پیش کی خراج عقیدت

پی ایم مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: آج لتا دی دی کی جینتی ہے۔ جو کوئی بھی بھارتی ثقافت اور موسیقی سے محبت رکھتا ہے، وہ ان کے گیتوں کو سن کر بغیر متاثر ہوئے نہیں رہ سکتا۔ ان کے گیت انسانی جذبات کو چھو لینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

نئی دہلی، پی ایم  نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 126ویں ایپی سوڈ کے دوران شہید اعظم بھگت سنگھ اور سر سنگیت کی ملکہ، بھارت رتن لتا منگیشکر کو ان کی یوم پیدائش پر دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے دونوں شخصیات کے قومی و ثقافتی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے خیالات، قربانیوں اور فن کو آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
بھگت سنگھ: نوجوانوں کے لیے جدوجہد اور قربانی کی علامت
پی ایم مودی نے بھگت سنگھ کو “پریرنا پُنج” (تحریک کا سرچشمہ) قرار دیتے ہوئے کہا:”امر شہید بھگت سنگھ ہر بھارت واسی اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک عظیم مثال ہیں۔ ان کے اندر بے خوفی اور جذبۂ قربانی بھرپور تھا۔”
مودی نے ان کی ایک تاریخی بات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ:”پھانسی سے قبل بھگت سنگھ نے انگریزوں کو خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ ہمیں مجرم کی طرح نہیں بلکہ جنگی قیدیوں کی حیثیت سے گولی مار کر شہید کیا جائے۔ یہ ان کے بے مثال حوصلے اور اصولوں کی علامت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:”بھگت سنگھ نہ صرف انقلابی تھے، بلکہ انسانی درد و تکلیف کے لیے بھی حساس تھے اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔”
لتا منگیشکر: جن کی آواز میں بھارت کی روح بولتی ہے
پی ایم مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: آج لتا دی دی کی جینتی ہے۔ جو کوئی بھی بھارتی ثقافت اور موسیقی سے محبت رکھتا ہے، وہ ان کے گیتوں کو سن کر بغیر متاثر ہوئے نہیں رہ سکتا۔ ان کے گیت انسانی جذبات کو چھو لینے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ: لتا جی کے گائے ہوئے حب الوطنی کے نغموں نے لاکھوں دلوں کو جگایا اور بھارت کی روح سے جوڑا۔
ساورکر سے لتا جی کا تعلق: ’تاتیا‘ کی یاد
مودی نے لتا منگیشکر کے ان متاثر کن شخصیات کا ذکر کیا جن سے وہ قریب تھیں:”لتا دی دی جن عظیم شخصیات سے متاثر تھیں، ان میں ویر ساورکر بھی شامل تھے، جنہیں وہ پیار سے ’تاتیا‘ کہتی تھیں۔ انہوں نے ساورکر کے کئی اشعار کو اپنی سریلی آواز میں گایا۔”
ایک ذاتی رشتہ: راکھی، محبت اور موسیقی کی یادیں
پی ایم مودی نے لتا منگیشکر سے اپنے ذاتی تعلق کو بھی جذباتی انداز میں یاد کرتے ہوئے کہا:”میرا لتا دی دی سے جو سنےہ (محبت) کا رشتہ تھا، وہ ہمیشہ قائم رہا۔ وہ ہر سال بغیر کچھ کہے مجھے راکھی بھیجا کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا:”مجھے یاد ہے کہ ماراشٹر کے مشہور سنگیت کار سدھیر پھڑکے جی نے میرا لتا دی دی سے تعارف کرایا تھا۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ مجھے ’جیوَتی کلش چھلکے‘ بہت پسند ہے، جسے لتا جی نے گایا اور سدھیر جی نے کمپوز کیا تھا۔”
پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے سامعین کو وہی گیت بھی سنایا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read