Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah on ABVP’s DUSU Win: وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی شاندار جیت پر دی مبارکباد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی زبردست فتح پر کارکنان کو مبارکباد۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) نے دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (DUSU) انتخابات 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدر، سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے اہم عہدے جیت لیے ہیں، جب کہ کانگریس کے حمایت یافتہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (NSUI) نے نائب صدر کا عہدہ اپنے نام کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اے بی وی پی کے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی ’’نیشن فرسٹ‘‘ کے نظریے پر نوجوانوں کے غیر متزلزل یقین کی عکاسی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی زبردست فتح پر کارکنان کو مبارکباد۔ یہ جیت قوم کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کے نظریے پر نوجوانوں کے یقین کا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی طلبہ کی طاقت کو قومی طاقت میں بدلنے کے سفر کو مزید رفتار دے گی۔‘‘

اسی دوران بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بھی اے بی وی پی کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’صدر، سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدوں پر جیت حاصل کرنے پر اے بی وی پی کو دلی مبارکباد۔ سوامی وویکانند جی کے نظریات سے متاثر اے بی وی پی ہمیشہ نوجوانوں کو قوم پرستی اور بے لوث خدمت کے جذبے سے متاثر کرتی رہی ہے۔ یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’نیشن فرسٹ‘ کا پیغام آج کے نوجوان نسل نے قبول کر لیا ہے، جو بھارت کو ایک روشن اور مضبوط مستقبل کی طرف لے جائے گی۔‘‘ تازہ نتائج دہلی یونیورسٹی کی طلبہ سیاست میں اے بی وی پی کی مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کرتے ہیں اور قومی سیاست میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read