Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Assam: میں شیو کا بھگت ہوں، سارا زہر نگل جاتا ہوں، پی ایم مودی نے آسام میں اپوزیشن کو بنایا نشانہ

پی ایم مودی نے کہا: آپریشن سندور کے بعد یہ میرا آسام کا پہلا دورہ ہے۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی۔ اس لیے آج ماں کاماکھیا کی دھرتی پر آکر ایک الگ ہی پنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔

پی ایم نریندر مودی اس وقت شمال مشرقی بھارت کے دورے پر ہیں۔ آسام میں انہوں نے 18,530 کروڑ روپے سے زائد کی بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی سے متعلق اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ آسام کے ضلع درانگ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے خود کو بھگوان شیو کا بھگت قرار دیا اور کہا کہ وہ دشمنوں کا دیا ہوا سارا زہر نگل جاتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پر شدید حملہ بھی کیا۔
مودی کا بیان: میں شیو کا بھگت ہوں، زہر پی جاتا ہوں
پی ایم مودی نے کہا: آپریشن سندور کے بعد یہ میرا آسام کا پہلا دورہ ہے۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی۔ اس لیے آج ماں کاماکھیا کی دھرتی پر آکر ایک الگ ہی پنیہ (نیکی) کا احساس ہو رہا ہے۔ یہاں جنم اشٹمی منائی جا رہی ہے، آپ سب کو جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد۔
پی ایم مودی نے ماں کے “اپمان (توہین) کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مجھے جتنی بھی گالیاں دی جائیں، میں بھگوان شیو کا بھگت ہوں، سارا زہر نگل لیتا ہوں۔ لیکن جب کسی اور کی توہین ہوتی ہے تو میں برداشت نہیں کر سکتا۔ آپ ہی بتائیں، کیا بھوپن دا کو بھارت رتن دینے کا میرا فیصلہ صحیح ہے یا غلط؟ اور کانگریس پارٹی نے جو ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا، کیا وہ درست تھا؟ آسام کے ان عظیم سپوتوں اور ہمارے بزرگوں نے جو خواب دیکھے، انہیں پورا کرنے کے لیے بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت پوری نیک نیتی سے کام کر رہی ہے۔”
شمال مشرق کے زخم آج بھی بھرے نہیں ہیں
پی ایم مودی نے کہا ہم پہلے ہی بھارت رتن، سدھاکنت بھوپن ہزاریکا جی کا جنم دن منا چکے ہیں۔ کل مجھے ان کی عزت میں منعقد ایک بڑے پروگرام میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ وزیراعلیٰ نے مجھے کانگریس کے صدر کا ایک ویڈیو دکھایا۔ اسے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ جس دن حکومت ہند نے اس عظیم سپوت، آسام کے فخر، بھوپن ہزاریکا کو بھارت رتن دیا، کانگریس کے صدر نے کہا تھا کہ ’مودی ناچنے-گانے والوں کو بھارت رتن دے رہا ہے۔
1962 میں چین کے ساتھ جنگ کے بعد پنڈت نہرو نے جو باتیں کہی تھیں، شمال مشرق کے لوگوں کے وہ زخم آج بھی نہیں بھرے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read