وزیر اعظم نریندر مودی۔
وزیرِاعظم نریندر مودی منگل کے روز 15ویں نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد ہماچل پردیش اور پنجاب کے دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ دونوں ریاستیں بارشوں کے باعث شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں، جہاں بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
وزیرِاعظم مودی نے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماچل پردیش اور پنجاب کے لیے روانہ ہو رہا ہوں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے تناظر میں صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکومتِ ہند اس کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جن سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ دوسری جانب پنجاب میں شدید بارش نے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے، جس سے کھیت کھلیان، رہائشی بستیاں اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
Leaving for Himachal Pradesh and Punjab to review the situation in the wake of floods and landslides. The Government of India stands shoulder to shoulder with those affected in this tragic hour.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2025
نائب صدر کے انتخاب میں ووٹنگ
اس سے قبل دن کے آغاز میں وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر کے اںتخاب کے لیے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ 15ویں نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کے مشترکہ امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی سے ہے۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی شام کو ہوگی۔ یہ انتخاب سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے 21 جولائی کو اچانک استعفیٰ دینے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ دھنکھر نے خرابی صحت کو استعفے کی وجہ قرار دیا تھا، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے ان کے استعفے پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

