Bharat Express

Floods

یسری واٹر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق مغربی سماترا صوبے کے نو اضلاع اور شہروں میں تقریباً 20,000 مکانات کی چھتوں تک پانی بھر گیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنمٹ منوج تیواری گزشتہ شب سگنیچر برج کے قریب پاکستانی ہندو بے گھر افراد کے ریلیف کیمپ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر معزز شخصیات  بھی موجود تھیں۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کووزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ آئی ٹی او بیراج کا دورہ کیا، سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت میں بگڑتی ہوئی صورتحال  کا انہوں نے جائزہ لیا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ یہاں جس طرح کام ہو رہا ہے اسے دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بہت جلد ہم اپنی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

جے جے پی کے رکن اسمبلی  ایشور سنگھ بدھ کو اپنے حلقے میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ تبھی ایک خاتون نے ایم ایل اے کو تھپڑ مار دیا۔ اب ایم ایل اے اور خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

دہلی میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل بارش کے درمیان جمنا میں تیزی ہے۔ اتوار (9 جولائی) کو ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے کے بعد سے جمنا کی پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دہلی میں جمنا خطرے کے نشان کو پار کر چکی ہے۔

آسام میں ہوئی زبردست بارش کے سبب سیلاب آگیا ہے، جس سے 10 اضلاع کے 30 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے سبب کئی مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ حالانکہ کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں آئی ہے۔

فلپائن کے صوبے ماگوئینڈاناؤ کے کئی شہروں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد جمعہ کے روز کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔  سنہوا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار نے ابتدائی رپورٹز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اموات ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈنگ …