ٹوکیو/بیجنگ: وزیراعظم نریندر مودی نے جاپان کے دو روزہ دورے کے دوران جاپانی ہم منصب کو ’’رامین بولز ود چاپ اسٹکس‘‘ اور ان کی اہلیہ کو ’’پشمینہ شال‘‘ تحفے میں پیش کی، جو ایک ’’پاپیئر مشے‘‘ (کاغذ سے بنا ہوا) کے باکس میں رکھی گئی تھی۔ ہفتے کے روز وزیراعظم مودی نے یہ تحائف دیے اور بعد ازاں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل انہوں نے جاپان کے صوبے میاگی کے شہر سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔
رامین بولز ود چاپ اسٹکس
یہ نایاب قیمتی پتھروں سے بنی ’رامین بولز‘ اور چاندی کی چاپ اسٹکس کا سیٹ بھارتی فن اور جاپانی کھانوں کی روایات کا حسین امتزاج ہے۔ اس میں ایک بڑی براؤن مون اسٹون کٹوری، چار چھوٹی کٹوریاں اور چاندی کی چاپ اسٹکس شامل ہیں، جن کا ڈیزائن جاپان کی ڈون بوری اور سوبا روایات سے متاثر ہے۔ یہ مون اسٹون آندھرا پردیش سے حاصل کیا گیا ہے جو اپنی چمک اور محبت، توازن اور تحفظ کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے، جبکہ بڑی کٹوری کا نچلا حصہ مکرانہ سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے جس پر راجستھان کی روایتی ’پرچین کاری‘ طرز میں نیم قیمتی پتھروں کی جڑائی کی گئی ہے۔
پاپیئر مشے باکس میں پشمینہ شال

جاپان کے وزیراعظم کی اہلیہ کو وزیراعظم مودی نے ایک اعلیٰ معیار کی پشمینہ شال تحفے میں دی، جو لداخ کی چانگ تھانگی بکری کے نرم، ہلکے اور گرم اون سے بنی ہے۔ کشمیری کاریگروں کے ہاتھ سے بنائی گئی یہ شال ایک صدیوں پرانی روایت کی نمائندہ ہے، جو کبھی شاہی خاندانوں کی پسندیدہ ہوا کرتی تھی۔ اس شال کا رنگ ہاتھی دانت کی طرح سفید ہے جس پر زنگی، گلابی اور سرخ رنگ کے نفیس پھول اور بُوٹے بنے ہیں، جو کشمیری ڈیزائن اور فنکاری کی عمدہ مثال ہیں۔ یہ شال ایک ہاتھ سے پینٹ کیے گئے ’پاپیئر مشے‘ باکس میں رکھی گئی ہے، جس پر پھولوں اور پرندوں کے ڈیزائن بنے ہیں، جو اس کی خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ شال اور باکس کا یہ امتزاج کشمیر کی فنکاری، ورثے اور لازوال خوبصورتی کا نمائندہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



