Bharat Express

Raja Bhaiya Divorce Case: راجا بھیا کی طلاق عرضی پر سماعت ملتوی، جانئے بڑی وجہ

اترپردیش کے مافیا ڈان اورپرتاپ گڑھ کے کنڈا سے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا اور ان کی اہلیہ بھانوی سنگھ کے طلاق کے معاملے میں دہلی کے ساکیت کورٹ میں آج (10 اپریل) کو سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔

رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا اپنی اہلیہ بھانوی کے ساتھ۔

اترپردیش کے مافیا ڈان اورپرتاپ گڑھ کے کنڈا سے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا اوران کی اہلیہ بھانوی سنگھ کے طلاق کے معاملے میں دہلی کے ساکیت کورٹ میں آج (10 اپریل) کو سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ طلاق کی عرضی راجا بھیا کی طرف سے داخل کی گئی تھی۔ اس پرعدالت کی طرف سے راجا بھیا کی بیوی بھانوی کو نوٹس بھیجا گیا تھا۔

راجا بھیا کی طلاق عرضی پر ان کی اہلیہ کو نوٹس

کنڈا سے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کی طلاق کی عرضی پر دہلی کے ساکیت کورٹ نے ان کی اہلیہ بھانوی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ راجا بھیا کی عرضی پر بھانوی سنگھ کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر سماعت مئی تک کے لئے ملتوی کردی۔ معاملہ فیملی کورٹ کی جسٹس شنالی گپتا کی کورٹ میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جج کے دستیاب نہ ہونے کے سبب معاملے کی سماعت ملتوی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راجا بھیا کی بھانوی سنگھ کے ساتھ شادی سال 1995 میں ہوئی تھی۔ شادی کے وقت راجا بھیا تقریباً 25 سال کے تھے۔ ان کے 4 بچے ہیں۔ کچھ سالوں سے دونوں کا رشتہ خراب ہونا شروع ہوگیا تھا۔ اس درمیان بھانوی سنگھ راجا بھیا سے الگ ہوکر اپنے دہلی واقع رہائش گاہ میں رہنے لگی تھیں۔

بھانوی نے درج کرائی تھی ایف آئی آر

موصولہ اطلاعات کے مطابق، تقریباً ایک ماہ پہلے بھانوی نے زور باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس دوران انہوں نے راجا بھیا کے خالہ زاد بھائی اکشے پرتاپ سنگھ کے اوپرکئی الزام لگائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کا مالکانہ حق کہ اکشے پرتاپ نے اپنے نام کرالیا ہے۔ بھانوی اور اکشے پرتاپ ایک مشترکہ کمپنی چلا رہے تھے۔ بھانوی نے اکشے پرتاپ پر کمپنی کے شیئر پرقبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

راجا بھیا نے بھانوی پر لگایا یہ الزام

موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھانوی نے ایک ایف آئی آر راجا بھیا کے اوپر درج کرائی تھی۔ معاملہ 19 نومبر 2022 کا بتایا جا رہا ہے۔ وہیں راجا بھیا نے اس معاملے میں بھانوی پر گھریلو اختلاف کا الزام لگایا ہے۔ معاملے میں راجا بھیا نے طلاق کے لئے طلاق عرضی داخل کی ہے۔ دونوں کے درمیان طلاق کی بحث سے ضلع اور ریاست کا سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read