ووٹ چوری مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ووٹ کاٹنے کی شکایت کرنے والی رنجو دیوی نے خود وضاحت کی کہ ان کے وارڈ کے سکریٹری نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ اسی مشورے پر وہ راہل گاندھی کے پاس شکایت لے کر پہنچی تھیں۔ بعد میں جب انہوں نے فہرست دیکھی تو پتہ چلا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا نام نہیں کٹا ہے۔
بی جے پی صدر جے پی نڈا کا طنز
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اس معاملے پر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ کھڑا ہوں آج بھی وہیں…جہاں میرا جھوٹ پکڑایا، سچ سامنے آیا اور میں نے اپنا مذاق بنوایا…کھڑا ہوں آج بھی وہیں۔‘‘ نڈا نے جو ویڈیو جاری کیا وہ اسی خاتون کا ہے جس نے راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے سامنے چھ افراد کے ووٹ کاٹنے کی شکایت کی تھی۔
खड़ा हूँ आज भी वहीं… जहाँ मेरा झूठ पकड़ाया, सच सामने आया, और मैंने अपना मज़ाक बनवाया… खड़ा हूँ आज भी वहीं। https://t.co/Ihdl77pR97
— Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) August 19, 2025
حقیقت ظاہر ہونے پر سیاسی ہلچل
بہار میں ان دنوں ایس آئی آرکے عمل پر سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو الزام لگا رہے ہیں کہ این ڈی اے حکومت اور الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں کر کے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ پر نکلے ہوئے ہیں اور مسلسل مرکز و الیکشن کمیشن پر تنقید کر رہے ہیں۔
جھوٹی نکلی ووٹ کاٹنے کی بات
رنجو دیوی کا کہنا تھا کہ وہ دیہات کی خاتون ہیں اور جو بات انہیں بتائی گئی وہی انہوں نے راہل گاندھی کے سامنے دہرائی۔ لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ثابت ہوا کہ پورے خاندان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی نے خود ان سے سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے کبھی ووٹ ڈالا ہے، جس پر رنجو دیوی نے ہاں کہا۔ اس پر راہل نے حیرت جتائی کہ پھر نام کاٹنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ’’اسکرپٹڈ پی آر‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’’ووٹ چوری‘‘ مہم دراصل ان کے لیے پی آر ڈیزاسٹر میں بدل گئی ہے۔ پہلے ہی الیکشن کمیشن نے انہیں سات دن کا الٹی میٹم دے رکھا ہے اور اب یہ ویڈیو ان کی پوزیشن کو مزید کمزور کرتی نظر آ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



