Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Politics: عمران خان کے دونوں بیٹوں نے کردی بڑی غلطی، اب والد کے لئے نہیں آسکیں پاکستان

عمران خان کے بیٹے قاسم اورسلیمان اپنے والد کی حمایت میں ملک گیرتحریک میں شامل نہیں ہوسکیں گے کیونکہ ان کے اوور سیزسٹیزن کارڈ یا توگم ہوچکے ہیں، یا ختم ہوچکے ہیں۔ عمران خان کی بہن کے مطابق، ان دونوں نے نئے کارڈزکے لئے درخواستیں دی ہیں تاہم 5 اگست تک ان کے ملنے کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ (فائل فوٹو)

عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان اب اپنے والد کے لیے ملک گیرتحریک میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس کی وجہ ان دونوں کی طرف سے کی گئی ایک بڑی غلطی ہے۔ قاسم اورسلیمان کے پاس پاکستان کا اوورسیزسٹیزن کارڈ پہلے سے موجود تھا، لیکن وہ دونوں اسے ٹھیک سے نہیں سنبھال سکے۔ جس کی وجہ سے قاسم اورسلیمان اب اپنے والد کی رہائی کی تحریک میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

عمران خان کی بہن علیمہ کے مطابق، ایک کا اوورسیزسٹیزن کارڈ کہیں گم ہوگیا ہے اوردوسرے کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ علیمہ کا کہنا ہے کہ دونوں نے ازسرنودرخواست دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟

5 اگست تک نیا کارڈ ملنا ممکن نہیں

پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عمران خان کے دونوں بیٹوں نے کارڈ کے لیے کہاں درخواست دی ہے۔ اگرانہوں نے سفارت خانہ میں درخواست دی ہے تواس کی تصدیق کی جائے گی۔ ویزا اوردیگر تمام مسائل کووہ دیکھیں گے اور سفارت خانہ فیصلہ کرے گا کہ اس کے بارے میں کیا کرنا ہے۔ طلال چودھری کے مطابق، عمران خان کے دونوں بیٹوں کے پاس اوورسیزسٹیزن کارڈ ہے تو وہ ویزے کے لیے درخواست کیوں دے رہے ہیں؟

5 اگست کوملک گیراحتجاج کا اعلان

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدپاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف حکومت اورآرمی چیف عاصم منیرکے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ 5 اگست سے پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھرمیں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ تحریک کی قیادت عمران خان کی بہن علیمہ خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گندرپوراورپارٹی کے قومی صدربیرسٹرگوہرکریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کوبچانے کی یہ آخری جنگ ہے۔ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کرپشن کے الزامات میں طویل عرصے سے جیل میں ہیں۔ عمران خان کی پارٹی کا الزام ہے کہ عاصم منیرکی ہدایت پرانہیں جیل سے رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔