فلسطین اوراسرائیل کے دوریاستی حل کے لئے عالمی سطح پرکوششیں کی جا رہی ہیں۔ فرانس نے فلسطین کوآزاد ملک کے طورپرتسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد کئی دوسرے ممالک بھی اس سلسلے میں غوروخوض کررہے ہیں۔ بھارت کی کئی ملی تنظیموں نے بھی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے اورغزہ میں اسرائیلی فوج کے ذریعہ جاری قتل عام کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے بھارت ایکسپریس اردوسے خصوصی بات چیت میں کہا کہ فلسطین کے حقوق کی آوازدنیا کے تمام انصاف پسند لوگ بلند کرتے ہیں۔ اس لئے ہم پوری دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اورفلسطین کے معصوموں کو انصاف دلائیں۔ آپ نیچے دیئے گئے یوٹیوب لنک پرکلک کرکے ویڈیودیکھ سکتے ہیں۔
مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ فلسطین کے حق میں ہرکسی کوآوازاٹھانی چاہئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے تعاون اورکردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مظلومین کے تعاون کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ سعودی عرب فلسطین کے تعاون کے لئے سب سے آگے رہا ہے اورہمیشہ اس نے قضیہ فلسطین کی بات کی ہے۔ انہوں نے بھارت سرکارکے تعلق سے کہا کہ ہمارے ملک کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ فلسطین کوآزاد ملک کے طورپرتسلیم کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں بھی ہندوستان نے جنگ ختم کرنے، فلسطین کو آزاد ملک کے طورپرتسلیم کئے جانے کی بات دہرائی ہے۔
فرانس نے فلسطین کوباضابطہ تسلیم کرنے کا کیا اعلان
فرانس کے صدرایمینوئل میکرون نے 24 جولائی، 2025 کواعلان کیا کہ فرانس ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو با ضابطہ طورپرتسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے لیے بڑے پیمانے پرانسانی امداد اور ایک غیرفوجی فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جواسرائیل کے ساتھ مکمل تسلیم اورامن کے ساتھ ہم آہنگی سے رہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کو بین الاقوامی قانون اورفلسطینی حقوق کی حمایت قراردیا، جبکہ اسرائیل نے اس کی مذمت کی اوراسے”دہشت گردی کی حوصلہ افزائی“ قراردیا۔ امریکہ نے بھی فرانس کے موقف پرتنقید کی، لیکن 193 میں سے 147 اقوام متحدہ کے رکن ممالک پہلے ہی فلسطین کوتسلیم کرچکے ہیں، اورفرانس جی-7 کا پہلا ملک ہوگا جویہ قدم اٹھائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


