صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی آج کرگل کےبہادرفوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی۔ صدر نے کہا کہ آج کا دن بھارتی فوج کے بہادر جوانوں کی غیر معمولی شجاعت، حوصلے اور عزم کا نشان ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن کے وقار کی حفاظت کرنے والے ان فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر قربان ہونے کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے گا۔
देशवासियों को कारगिल विजय दिवस की ढेरों शुभकामनाएं। यह अवसर हमें मां भारती के उन वीर सपूतों के अप्रतिम साहस और शौर्य का स्मरण कराता है, जिन्होंने देश के आत्मसम्मान की रक्षा के लिए अपना जीवन समर्पित कर दिया। मातृभूमि के लिए मर-मिटने का उनका जज्बा हर पीढ़ी को प्रेरित करता रहेगा। जय…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
کرگل وجے دیوس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادرفوجیوں کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے رہنماؤں نے سپاہیوں کی بے مثال بہادری اور شجاعت کو یاد کرتے ہوئے ملک کے لیے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا۔
صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس کے موقع پر میں مادرِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں(فوجیوں) کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ یہ دن ہمارے جوانوں کی غیر معمولی شجاعت، بہادری اور پختہ عزم کی علامت ہے۔ ملک کے تئیں ان کی قربانی اور لگن ہمیشہ ہم وطنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ جے ہند! جے بھارت!”
कारगिल विजय दिवस के अवसर पर मैं मातृभूमि के लिए प्राण न्योछावर करने वाले वीर सैनिकों को श्रद्धांजलि अर्पित करती हूं। यह दिवस हमारे जवानों की असाधारण वीरता, साहस एवं दृढ़ संकल्प का प्रतीक है। देश के प्रति उनका समर्पण और सर्वोच्च बलिदान देशवासियों को सदैव प्रेरित करता रहेगा।
जय…— President of India (@rashtrapatibhvn) July 26, 2025
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس پر، میں ان بہادروں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے نہایت مشکل حالات میں بھی ملک کی عزت کی حفاظت کے لیے غیر معمولی حوصلہ، صبر اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ کرگل جنگ کے دوران ان کی عظیم قربانی ہماری مسلح افواج کے ناقابلِ تسخیر حوصلے کی دائمی یادگار ہے۔ بھارت ان کی خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔”
On Kargil Vijay Diwas, I pay heartfelt tributes to our bravehearts who displayed extraordinary courage, grit and determination in defending our nation’s honour in the toughest of terrains. Their supreme sacrifice during Kargil war is a timeless reminder of the unwavering resolve…
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) July 26, 2025
بھارتی فضائیہ نے ایکس پر لکھا:”بھارتی فضائیہ کرگل جنگ کے بہادر فوجیوں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کا حوصلہ، قربانی اور اٹل عزم قوم کو مسلسل تحریک دیتا رہے گا۔”
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر لکھا:”کرگل وجے دیوس ملک کے بہادر جوانوں کی شجاعت اور فتح کی لازوال داستان کا دن ہے۔ سن 1999 میں ہمارے جوانوں نے ‘آپریشن وجے’ کے ذریعے دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور بہادری کی مثال قائم کی۔ کرگل وجے دیوس کے موقع پر ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ قوم آپ کی قربانی اور ایثار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”
بھارت ایکسپریس ادو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


