Bharat Express DD Free Dish

‘تیجسوی یادوکی جان کو خطرہ، 4 بارمارنے کی ہوئی کوشش’، رابڑی دیوی نے کیا بڑا دعویٰ ایس آئی آر سے متعلق جے ڈی یو-بی جے پی حکومت پر کی سخت تنقید

بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو کی جان کوخطرہ ہے اورانہیں 4 بار مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئیے پورا معاملہ آپ کو بتاتے ہیں۔

آرجے ڈی لیڈر رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو۔ (فائل فوٹو)

بہارکی سابق وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی لیڈر رابڑی دیوی نے بہارمیں ووٹرلسٹ نظرثانی مہم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہار کی عام کا سوال ہے، ان کے حقوق کا سوال ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کاہ کہ ان 4 کروڑ لوگوں کا کیا جو ریاست سے باہر چلے گئے ہیں؟ رابڑی دیوی نے کہا کہ ہم پانچ دنوں سے اسمبلی میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہئے۔

رابڑی دیوی نے کہا کہ تیجسوی یادو کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں ٹرک سے مارنے کی 4 بارکوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ تیجسوی یادوکوکون مارنے کی سازش کررہا ہے۔ رابڑی دیوی نے واضح طورپرکہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو سے تیجسوی یادوکو خطرہ ہے۔

ایس آئی آر سے متعلق اسمبلی میں ہوا ہنگامہ

جمعرات کو آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادواوربہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے درمیان اسمبلی میں تلخ بحث ہوئی۔ دراصل، تیجسوی یادو نے اسمبلی کے مانسون سیشن کے دوران الیکشن کمیشن کے ذریعہ چل رہے ووٹرلسٹ سے متعلق خصوصی نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کے بارے میں تشویش ظاہرکی، جس پر بی جے پی لیڈراوربہارکے نائب وزیراعلیٰ کے درمیان گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادونے الزام لگایا کہ ایس آئی آرعمل کے دوران بی ایل او خود فارم پردستخط کررہے ہیں۔ اس بات کی مخالفت کرتے ہوئے سمراٹ چودھری نے ان پرذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تم کیا کہو گے، تمہارا باپ بھی مجرم (اپرادھی) ہے۔ سمراٹ چودھری نے کہا کہ دفع ہوجاؤ۔ تم لٹیرا ہواورلٹیرا کیا کہے گا؟

سوشل میڈیا پربھی بحث ہوئی گرم

اسمبلی کے ہنگامہ کے بعد دونوں لیڈران کی سوشل میڈیا پر بھی بحث تیز ہوگئی۔ تیجسوی یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا، جس میں نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے والد شکنی چودھری وزیراعظم مودی کو زمین میں گاڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے عزت مآب والد وزیراعظم کوبہارکی زمین میں گاڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمراٹ چودھری کے والد کی غیرمہذب دھمکی کے خوف سے وزیراعظم نے انہیں بہارکا نائب وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read