Bharat Express DD Free Dish

ED arrested Bhupesh Baghel son Chaitanya Baghel: بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیہ بگھیل گرفتار! ای ڈی اپنے ساتھ لے گئی، صبح سے چل رہی تھی چھاپہ ماری

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیہ بگھیل کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی شراب گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیہ بگھیل کو ای ڈی نے گرفتار کرلیا۔ (فائل فوٹو)

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیہ بگھیل کوای ڈی کی ٹیم نے گرفتارکرلیا اوراپنے ساتھ لے گئی۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے ای ڈی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ای ڈی کی ٹیم چیتنیا بگھیل سے پہلے ہی پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج صبح چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کے بھیلائی گھرپرچھاپہ مارا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی شراب گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ شراب گھوٹالہ کے الزامات کی وجہ سے پچھلے کچھ سالوں سے چھتیس گڑھ میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی کئی باربھوپیش بگھیل اوران کے ساتھیوں کے گھرپرچھاپہ ماری کرچکی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اس موقع پربھوپیش بگھیل نے سوشل میڈیا پرطنز کرتے ہوئے لکھا کہ آج ان کے بیٹے کی سالگرہ ہے اورمرکزی حکومت نے انہیں تحفہ بھیجا ہے۔ جیسے ہی یہ خبرپھیلی کہ ای ڈی کی ٹیم بھوپیش بگھیل کے گھرپرچھاپہ ماررہی ہے، کانگریس کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے۔ کارکنان گھرکے دونوں گیٹوں پرزمین پربیٹھ گئے اورنعرے بازی شروع کردی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read