ٹیم انڈیا کی لیڈس میں شاندار جیت کی یہ اہم وجوہات ہیں۔
India vs England 2nd Test: پہلا ٹسٹ ہارنے کے بعد شبھمن گل اینڈ ٹیم پردباؤتھا۔ ایجبسٹن ٹسٹ میں جسپریت بمراہ بھی نہیں کھیل رہے تے، جس کے بعد ہندوستان کی گیند بازی پرسوال اٹھے تھے کہ کیا یہ 20 وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ آکاش دیپ اورمحمد سراج نے شاندارگیند بازی کی بدولت انگلینڈ کے بلے بازوں کو بیک فٹ پرپہنچا دیا۔ ایجبسٹن میں یہ ٹیم انڈیا کی پہلی جیت ہے اوراس کا سہرا آپ کسی ایک یا دو کھلاڑی کو نہیں دے سکتے۔ تاہم تمام کھلاڑیوں کے تعاون کے ساتھ شبھمن گل، محمد سراج اورآکاش دیپ اس میچ کے ہیرو رہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہندوستان کی جیت کی 5 اہم وجوہات کیا ہیں؟
شبھمن گل کی تاریخی اننگ
بطورکپتان تو شبھمن گل نے متاثرہ کیا ہی، لیکن انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے بھی دل جیتا۔ پہلی اننگ میں ڈبل سنچری (269 رن) لگانے کے بعد دوسری اننگ میں بھی انہوں نے سنچری (161) اننگ کھیلی۔ وہ ایک ٹسٹ میں سب سے زیادہ (430 رن) بنانے والے ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بنے۔ شبھمن گل کو اس اننگ کے لئے پلیئرآف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔
آکاش دیپ اور محمد سراج کی شاندارگیند بازی
پہلی اننگ کے تیسرے ہی اوور میں آکاش دیپ نے مسلسل 2 وکٹ لے کرانگلینڈ کے ٹاپ آرڈرکوبکھیردیا تھا، اس کے بعد محمد سراج نے بھی اپنا جلوہ دکھایا۔ محمد سراج نے نچلے آرڈرکے بلے بازوں کولپیٹا۔ پہلی اننگ میں محمد سراج نے 6 اورآکاش دیپ نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ دوسری اننگ میں بھی آکاش دیپ نے ٹاپ آرڈرکوبکھیرا، یہ جیت کی اہم وجہ رہی۔ دوسری اننگ میں آکاش دیپ نے 6 وکٹ لے کرمیچ میں اپنے نام 10 وکٹ کئے۔ محمد سراج، پرسدھ کرشنا، رویندرجڈیجہ اورواشنگٹن سندرکوایک ایک وکٹ ملا۔
ہندوستانی ٹیم کی شاندار فیلڈنگ
پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کی ہارکی ایک وجہ خراب فیلڈنگ تھی، کھلاڑیوں نے 8 کیچ چھوڑے تھے، لیکن دوسرے ٹسٹ میں اس میں کافی سدھاردیکھنے کوملا۔ چاہے رن روکنا ہویا سلپ میں بہترین کیچ کی بات ہو۔ اس ٹسٹ میں اچھی فیلڈنگ نے بھی جیت میں اہم کردارادا کیا۔
نچلےآرڈرکے بلے بازوں کی اچھی اننگ
پہلے ٹسٹ میں دونوں اننگوں میں ٹیم انڈیا کا نچلا آرڈرتاش کے پتوں کی طرح بکھرگیا تھا۔ یہی ہار کی ایک وجہ بھی تھی کیونکہ ٹاپ آرڈر نے تو وہاں بھی اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ تاہم دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں رویندر جڈیجہ (89)، واشنگٹن سندر (42) نے اہم رول نبھایا اور اچھی اننگ کھیل کر ٹیم کوبڑے اسکور(587) رنوں تک پہنچایا۔ دوسری اننگ میں بھی رویندرجڈیجہ نے 69 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔
انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی فلاپ کارکردگی
دونوں اننگوں میں انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز فلاپ رہے جبکہ اس پچ پر گیند بازوں کے لئے بہت کچھ نظر نہیں آرہا تھا، لیکن پھر بھی ہندوستانی گیند بازوں نے انہیں چاروں خانے چت کیا۔ ٹاپ-4 بلے بازوں کی بات کریں تو جیک کرالی (19)، بین ڈکیٹ (0)، اولی پوپ (0) اورجوروٹ (22) اچھی شروعات نہیں دلا پائے۔ دوسری اننگ میں بھی کرالی (0)، ڈکیٹ (25)، پوپ (24)، جو روٹ (6) سستے میں پویلین لوٹے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


