Bharat Express

Earthquake: تبت میں لرزی زمین، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 شدت

زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ 33.54 ڈگری شمالی عرض البلد اور 84.41 ڈگری مشرقی طول بلد میں طے کیا گیا تھا

منی پور-ناگالینڈ کے سرحدی علاقے میں زلزلہ

 Earthquake: جنوبی تبت کے علاقے شیجانگ اور پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی رپورٹ کے مطابق تبت میں زلزلے کے جھٹکے اتوار اورپیر کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 ناپی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ ایک راحت دینے والی بات ہے کہ اب تک نیشنل سینٹر فارسیسمولوجی نے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ 33.54 ڈگری شمالی عرض البلد اور 84.41 ڈگری مشرقی طول بلد میں طے کیا گیا تھا۔ تبت کے زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ 33.54 ڈگری شمالی عرض البلد اور 84.41 ڈگری مشرقی طول بلد میں طے کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پاپوا نیو گنی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 بتائی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 11 بجکر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

یوایس جی ایس نے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدہ علاقے میں نرم زمین نرم  ہونے کی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ  اکثر بنا رہتا ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ علاقہ آبادی کے اعتبار سے بہت کم  والا  علاقہ ہے۔ ذرائع کے مطابق  اس زلزلے نے انڈونیشیا کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر مشرق میں پاپوا نیو گنی کے جزیرے کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read