کانگریس نے بی جے پی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ (فائل فوٹو)
کانگریس نے ایک بار پھر غریبی سے متعلق بی جے پی پرحملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا، مودی حکومت میں متوسط اورنچلا طبقہ مشکل میں ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیرکوامیراورغریب کوغریب بنانے کے فارمولے پرچل رہی ہے۔کانگریس نے حملہ کرتے ہوئے کہا، مودی حکومت کا ماڈل- متوسط طبقے پربوجھ، ارب پتیوں کوبونس۔ کانگریس کے مطابق، نئے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ55 فیصد گھریلوقرضے اب استعمال کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، نہ کہ مکان یا جائیداد کی تعمیرکے لئے۔ آخر کیوں؟ کیونکہ مودی کے دورحکومت میں متوسط طبقے کے خاندان خوشحال ہونے کے لئے نہیں بلکہ زندہ رہنے کے لئے قرض لینے پر مجبورہیں۔
امبانی-اڈانی کو مل رہے ہیں ایئرپورٹ-بندرگاہ: کانریس
کانگریس نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ امبانی-اڈانی کی جائیداد 40 فیصد سے زیادہ (2025-2023 کے درمیان) یعنی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف 29 فیصد ہوم لون لئے ہیں۔ ہندوستان کا محنت کش طبقہ اب گھربھی نہیں خرید سکتا ہے۔ تاہم مودی حکومت اڈانی اورامبانی کو ایئرپورٹ، بندرگاہ اورعوامی اداروں کوتحائف میں دینے میں مصروف ہے۔
لون میں ڈوب رہی ہے فیملی، کانگریس کا بڑا الزام
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


