صدر دروپدی مرمو نے منگل کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹرمیں فلم ‘ستارے زمین پر’ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسراورمرکزی اداکارعامرخان سمیت فلم کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ فلم ‘ستارے زمین پر’خاص طورپران افراد کی کہانیوں کومرکوزکرتی ہے، جونیوروڈائیورجینٹ حالات سے جدوجہد کرتے ہیں۔ فلم نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہے بلکہ معاشرے میں تنوع، مساوات اورشمولیت کی اہمیت کوبھی مؤثراندازمیں پیش کرتی ہے۔
صدرجمہوریہ کے دفترنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پرلکھا، “صدردروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹرمیں فلم ‘ستارے زمین پر’ دیکھی۔ فلم میں حقیقی لوگوں کونیوروڈائیورجینٹ حالات میں مبتلا دکھایا گیا ہے، جوتنوع، مساوات اورشمولیت کا پیغام دیتا ہے۔ فلم کے پروڈیوسراورمرکزی اداکارعامرخان کے ساتھ اسکرین کے پیچھے فلم کی ٹیم بھی موجود تھی۔”
عامرخان فلم میں ڈاؤن سنڈروم والے نوجوانوں کی ٹیم کے ہیں کوچ
فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں عامرخان نے جونیئرباسکیٹ بال کوچ گلشن اروڑہ کا کردارنبھایا ہے، جوچھوٹے قدکا ہے، لیکن گھمنڈی انسان ہے۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، جس کا کرداراداکارہ ڈالی اہلووالیہ نے نبھایا ہے۔ فلم میں عامر خان کی اہلیہ کے کردارمیں جینیلیا ڈیسوزا ہیں۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے منگل کو راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹرمیں میں فلم فلم ’ستارے زمین پر‘ کی خصوصی اسکریننگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پرفلم کے پروڈیوسراوراداکارعامرخان سمیت فلم کی پوری ٹیم بھی موجود رہی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





