کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
جمعرات کو امت شاہ کے انگریزی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انگریزی ’’بااختیار بننے کا ذریعہ‘‘ ہے ’’باعثِ شرم‘‘ نہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ زبان ہر بچے کو سکھائی جانی چاہیے، لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نہیں چاہتی کہ غریب بچے یہ زبان سیکھیں۔
بی جے پی-آر ایس ایس نہیں چاہتی کہ غریبوں کے بچے انگریزی سیکھیں: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو ڈر ہے کہ اگر غریب بچے بھی یہ زبان سیکھ جائیں گے تو وہ ان کے سوال پوچھیں گے اور برابری حاصل کر لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’انگریزی باندھ نہیں، پُل ہے۔ انگریزی شرم نہیں، طاقت ہے۔ انگریزی زنجیر نہیں بلکہ زنجیریں توڑنے کا اوزار ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ ہندوستان کا غریب بچہ انگریزی سیکھے۔ کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ سوال پوچھیں، آگے بڑھیں اور برابری حاصل کریں۔ آج کے زمانے میں انگریزی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ آپ کی مادری زبان، کیوں کہ یہی آپ کو روزگار دلائے گی اور آپ کا اعتماد بڑھائے گی۔‘‘
ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ انگریزی کی تعلیم بھی ضروری: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں ہندوستانی زبانوں کی قدر ہوئے انگریزی بھی سیکھنی چاہیے اور اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان کی ہر زبان میں روح ہے، ثقافت ہے اور علم ہے۔ ہمیں انھیں بھی حاصل کرنا ہے۔۔اور ساتھ ہی ہر بچے کو انگریزی سکھانی ہے۔ یہی ایک ایسے ہندوستان کا راستہ ہے جو دنیا سے مقابلہ کرے اور جو ہر بچے کو برابری کا موقع دے۔‘‘
अंग्रेज़ी बाँध नहीं, पुल है।
अंग्रेज़ी शर्म नहीं, शक्ति है।
अंग्रेज़ी ज़ंजीर नहीं – ज़ंजीरें तोड़ने का औज़ार है।BJP-RSS नहीं चाहते कि भारत का ग़रीब बच्चा अंग्रेज़ी सीखे – क्योंकि वो नहीं चाहते कि आप सवाल पूछें, आगे बढ़ें, बराबरी करें।
आज की दुनिया में, अंग्रेज़ी उतनी ही ज़रूरी… pic.twitter.com/VUjinqD91s
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 20, 2025
واضح رہے کہ یہ انگریزی کو لے کر یہ تنازعہ کل شروع ہوا، جب ایک سابق آئی اے ایس افسر کی کتاب کی اجرا کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اب ہندوستان میں ایسا سماج بننے میں دیر نہیں، جہاں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی اور لوگ ہندوستانی زبانوں پر نہ صرف خود فخر کریں گے بلکہ دنیا کی قیادت بھی کریں گے۔ امت شاہ کے اس بیان کو حزبِ اختلاف نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



