Bharat Express DD Free Dish

ADB approves $800 million package for Pakistan: ایشین ڈولپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 800 ملین ڈالر کے پیکج کو دی منظوری، ہندوستان نے کیا پیکج کے غلط استعمال کے خدشات کا اظہار

ہندوستان کی جانب سے خدشات کے اظہار اور اختلاف کے باوجود ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے

ہندوستان کی جانب سے خدشات کے اظہار اور اختلاف کے باوجود ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے، جس میں 300 ملین امریکی ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض (PBL) اور 500 ملین امریکی ڈالر کے پروگرام پر مبنی گارنٹی (PBG) پیکج شامل ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 بلین ڈالر (تقریباً 8,500 کروڑ روپے) کا پیکج حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ ہندوستان نے آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کو پیکج دینے کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا تھا اور آئی ایم ایف کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان میں ADB پیکج سے متعلق پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیکیج میں 300 ملین ڈالر پالیسی پر مبنی قرض (PBL) اور 500 ملین ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی (PBG) شامل ہے۔ ADB کے اس پیکج کا مقصد پاکستان کے مالیاتی استحکام کو تقویت دینا اور جامع اصلاحات کے ذریعے عوامی مالیاتی انتظام کو بڑھانا ہے۔

ہندوستان نے کیا تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی نے پاکستان کے لیے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک حالات کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، جس سے عوامی مالیات کو تقویت ملے گی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ پیدا کرتے ہوئے پاکستان کے مالیاتی خسارے اور عوامی قرضوں کو کم کرنا ہے۔

دریں اثنا خبر رساں ادارے منی کنٹرول نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہندوستان نے پاکستان کے ذریعے ADB کے وسائل کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اخراجات، اس کے گرتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب اور کلیدی معاشی اصلاحات پر نمایاں پیش رفت کی کمی کی روشنی میں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read