Bharat Express DD Free Dish

CM Mamata Banerjee attacks PM Modi: ’اگرہمت ہے تو کل کرالیں الیکشن…‘ وزیراعظم مودی پر ممتا بنرجی کا بڑا حملہ

 مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندرمودی پر سخت حملہ بولا اورانہیں الیکشن کرانے کا چیلنج دیا۔ وزیراعظم مودی کے علی پوردوارمیں خطاب کے بعد ممتا بنرجی نے بی جے پی پر بنگال میں سازش کرنے اورریاست کے ترقیاتی کاموں میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگایا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی پر پلٹ وار کیا ہے۔ (فائل فوٹو)

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے علی پوردوارمیں منعقدہ ریلی سے مختلف موضوعات پربنگال کی ترنمول حکومت پرجم کرحملہ بولا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کے عوامی جلسے کے فوراً بعد ریاستی سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے وزیراعظم مودی پر جوابی حملہ بولا۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ اگرہمت ہے توکل الیکشن کرالیں، وہ الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کے انتخابی جلسے میں بنگال بی جے پی کے ریاستی صدرسوکانت مجومدارنے ’آپریشن بانگلا‘ کو’آپریشن سندور‘ کے مساوی بتاتے ہوئے ریاست سے ترنمول حکومت کواکھاڑپھینکنے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انہیں سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ”میں آپ کو چیلنج کرتی ہوں، ہم ’آپریشن بانگلا‘ کے لئے تیار ہیں۔ کل ووٹنگ کرائیں۔ ہم دیکھیں گے۔“ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کا اقتدارکبھی بھی بی جے پی کے پاس نہیں جائے گا۔

ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی پر بولا بڑا حملہ

انہوں نے کہا، ”میں آپ کو کھلا چیلنج دیتی ہوں۔ آپ الیکشن سے ٹھیک پہلے یہاں آئے، کیونکہ آج بنگال محفوظ ہے۔ وہ بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرنے، بدنامی پھیلانے اور سازش کرنے آتے ہیں۔ آپ اتنے لمبے وقت سے منی پور کیوں نہیں گئے؟ آپ کو وہاں پہلے جانا چاہئے تھا۔“ انہوں نے کہا، ”جب اپوزیشن ملک کی نمائندگی کررہا ہے، ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے، تب وزیراعظم کا ایسی باتیں (اپوزیشن پرحملہ) کہنا بہت مایوس کن ہے۔ کیا ایسی باتیں کہنے کا یہ وقت ہے؟“

انہوں نے کہا، ”یاد رکھیں، یہ وقت بہت اہم ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی بیرون ملک میں ہردن دہشت گردی کے خلاف بول رہے ہیں اورآپ وزیراعظم کے طورپر اپوزیشن پرحملہ کررہے ہیں۔ کیا آپ سیاست کررہے ہیں؟“ انہوں نے کہا، ”مرشدآباد-مالدہ کے حادثات کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔“ انہوں نے الزام لگایا، ”100 دنوں کے کام کا پیسہ نہیں دیا۔ ہم نے سب کچھ دیا ہے۔ آپ نے آواس یوجنا کے لئے بھی پیسہ نہیں دیا۔ غریب لوگوں کا کیا قصور ہے؟“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read