Bharat Express DD Free Dish

BJP Tiranga Yatra on Operation Sindoor: بی جے پی 13 سے 23 مئی تک نکالے گی ترنگا یاترا، ملک کو بتائے گی ’آپریشن سندور‘ کی حصولیابی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے’آپریشن سندور‘ شروع کیا اورپاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کر دیا، جس میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے۔ بی جے پی آپریشن سندھ کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے 13 سے 23 مئی تک ملک گیر ترنگا یاترا منعقد کرے گی۔ یہ یاترا ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی اور قومی یکجہتی کا پیغام دے گا۔

بی جے پی نے ‘آپریشن سندور’ کی کامیابی کے لئے 13 مئی سے 23 مئی تک ترنگا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: جموں وکشمیرکے پہلگام میں دہشت گردوں نے 22 اپریل کوحملہ کیا تھا۔ اس میں 26 بے قصورشہری مارے گئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے’آپریشن سندور‘ لانچ کیا اورپاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ ہندوستان کی اس کارروائی میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے خاتمہ سے بوکھلائے پاکستان نے حملہ کیا توہندوستان نے جوابی حملہ کرکے پاکستان کوسبق سکھایا۔ اس کے بعد پاکستان کے ساتھ سیزفائراور’آپریشن سندور‘ سے متعلق پیرکے روزبی جے پی کی بڑی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈا نے قومی جنرل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں طے ہوا کہ بی جے پی پورے ملک میں ترنگا یاترا نکالے گی۔ 13 مئی سے 23 مئی تک 10 روزہ ترنگا یاترا کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی ہرشہری تک پہنچ کرانہیں ’آپریشن سندور‘ کی حصولیابی کے بارے میں بتائے گی۔ سنبت پاترا، ونود تاؤڑے، ترون چگھ اوردیگر سینئرلیڈران مہم کے لئے کوآرڈینیشن کریں گے۔ سینئربی جے پی لیڈر/وزیریاتراؤں کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے وعدہ پورا کیا

بی جے پی نے پیرکے روزکہا کہ وزیراعظم مودی نے پہلگام حملے میں شامل رہے دہشت گردوں کوان کے تصور سے بڑی سزا دینے اوران کے ٹھکانوں کوتباہ کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔ پارٹی ترجمان سنبت پاترا نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ سے پاکستان نے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں، 11 ایئرپورٹ، 100 سے زیادہ دہشت گردوں، 50 فوجیوں اوراپنی عزت کھو دیا ہے۔

زمیں دوزکردیئے گئے دہشت گردانہ ٹھکانے

سنبت پاترا نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وزیراعظم نے عہد کیا تھا کہ ہندوستان دہشت گردوں کے گھروں میں گھس کرانہیں مارے گا اوردہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کرے گا۔ وزیراعظم کے فیصلے اورہماری مسلح افواج کی جرات اور حوصلے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے۔ 6-7 مئی کی درمیانی شب شروع کئے گئے آپریشن سندور نے اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے۔

ہندوستان کو اپنے قدم پرفخر

بی جے پی لیڈرنے کہا کہ اس مہم سے ہندوستان نے جس طرح کی فوجی اورغیرفوجی کارروائی کی ہے، وہ شاندارہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) جیسے اسلامی ممالک نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ عالمی سطح پرپاکستان الگ تھلگ پڑگیا ہے۔ ہندوستان نے دکھا دیا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی حصہ اس کی پہنچ سے باہرنہیں ہے۔ ہندوستان فخرسے کہہ سکتا ہے کہ آپریشن سندور‘ نے اپنے ہدف کوصد فیصد پورا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read