Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Serial Bomb Blast: پاکستان نے جموں، کپواڑہ اورسانبا میں کیا بڑا حملہ، ہندوستان نے 24 گھنٹے میں ہی سکھایا دوسرا سبق، ہندوستانی فوج نے بڑی تعداد میں کئی میزائلیں مارگرائیں، کئی مقامات پربلیک آؤٹ

جموں میں ڈرون حملے کے بعد سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب، سرحد پار سے کشمیر کے کپواڑہ میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر بھی گولہ باری کی جار ہی ہے۔

پاکستان نے کئی علاقوں میں میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جسے ہندوستان نے تباہ کردیا ہے۔

پاکستان اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہا ہے۔ اس نے ناپاک حرکت کرتے ہوئے جموں اورسانبا میں کئی جگہ پرڈرون اورمیزائل سے حملہ کیا ہے۔ سرحد پارسے کئی میزائلیں داغی گئی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے جموں ایئرپورٹ پربھی راکٹ داغا گیا ہے۔ ہندوستان نے 8 میزائلوں کوایئرڈیفنس سسٹم سے تباہ کردیا ہے۔ جیسلمیر میں 30 سے زیادہ میزائلیں داغنے کی بات سامنے آئی ہے۔ فوج نے سبھی میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ابھی اس سلسلے میں حکومت یا فوج کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں دوسری طرف سرحدی علاقہ راجستھان کے جیسلمیرمیں دھماکہ کی آوازیں سننے کے بعد لوگ کافی پریشان نظر آئے۔ خبروں کے مطابق، پاکستان نے 30 سے زیادہ میزائلیں داغیں، لیکن ہندوستان نے سبھی میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔ جیسلمیر میں دھماکے کے بعد پوری طرح بلیک آؤٹ ہے۔ دھماکے کی آواز کے بعد سے لوگ دہشت میں ہیں۔ لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کرلیا ہے۔ پاکستان نے جن مقامات پرحملہ کرنے کی کوشش کی، ان میں جموں ایئر پورٹ، جموں ریلوے اسٹیشن، چنی ہمت اور جموں سے متصل سرحدی علاقہ آرایس پورہ شامل ہیں۔ ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم ایس-400 نے پاکستان کے ان حملوں کی کوششوں کو ناکام کردیا ہے۔

اخنور کی طرح پونچھ میں بھی پوری طرح بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔ یہاں 3-2 منٹ تک سائرن کی آوازسنی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پٹھان کوٹ میں 6-5 دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ وہاں بھی ایسی ہی سرگرمی چل رہی ہے۔ ایسا ہی حملہ پاکستان کی طرف سے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جموں میں ڈرون حملے کے بعد سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جموں میں بلیک آؤٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے ایس-400 نے پاکستان کی طرف سے داغی گئی میزائلوں کو تباہ کیا۔ دوسری جانب، سرحد پارسے کشمیرکے کپواڑہ میں رہائشی علاقوں کونشانہ بناکر بھی گولہ باری کی جار ہی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے آپریشن سندورپرکرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ ہم نے آپریشن سندورکے بعد کی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کوجواب دیتے ہوئے اس کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کسی بھی فوجی ٹھکانے کونشانہ نہیں بنایا تھا۔ گزشتہ رات پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پرڈرون اورمیزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام کردیا گیا ہے۔ اس کا ملبہ بھی برآمد ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read